.

باپ کی جگہ ٹی وی پر آنے کو بے قرار بچوں سے ملئے!

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

جب آپ کے بچے ٹی وی پر آنے کے لیے کچھ زیادہ ہی بےقرار ہوں، تو کچھ ایسا ہوتا ہے، جیسا زیر نظر ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے۔ بچے تو آخر بچے ہی ہوتے ہیں اور اگر وہ کچھ کرنے پر تل جائیں تو انہیں روکنا بہت مشکل ہوتا ہے۔

ایسا ایک واقعہ برطانوی نشریاتی ادارے ’بی بی سی‘ کے خبرنامہ کے دوران پروفیسر روبرٹ ای کیلی کے ساتھ پیش آیا۔ روبرٹ کیلی جب بی بی سی ورلڈ نیوز کو ویب کیم کے ذریعے جنوبی کوریا کی صدر کو برطرف کیے جانے کے حوالے سے براہ راست انٹرویو دے رہے تھے تو ان کے دو ننھے بچوں نے ان کے انٹرویو میں خلل ڈال کر پریشان کر دیا۔

پہلے روبرٹ کیلی کی ایک بیٹی جھومتی جھامتی کمرے میں داخل ہوئی اور صورتحال سے بے خبر رہتے ہوئے اپنے والد کے پاس پہنچ گئی۔ اس پر اینکر پرسن نے ان کی توجہ اس جانب مبذول کرائی تو وہ سٹپٹا گئے۔

ابھی روبرٹ کیلی اسی صورتحال سے نمٹ نہیں پائے تھے کہ ان کے دوسرے بچے نے اسٹرولر کے ذریعے کمرے میں داخل ہوکر انہیں بالکل بے بس کر دیا۔ یہی کافی نہیں تھا تو ایک خاتون، جو شاید پروفیسر کیلی کی بیگم تھیں، ہڑبڑاہٹ میں کمرے میں داخل ہوئیں جنہوں نے مشکل کو دونوں بچوں کو کمرے سے باہر نکالا۔

اس ساری صورتحال کے دوران روبرٹ کیلی شرمندہ ہوتے ہوئے میزبان سے کئی بار معذرت کرتے رہے ۔ ان ننھے سٹارز کی شرارت کے باوجود پروفیسر رابرٹ کیلی نے اپنے ماتھے پر شکن تک نہ آنے دی۔