مصر:’’شیطان کے پجاریوں‘‘ نے بھی بم حملوں کی ذمے داری قبول کر لی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

سخت گیر جنگجو گروپ داعش کے بعد شیطان کے پجاریوں نے بھی مصر کے دو شہروں میں اتوار کے روز قبطی عیسائیوں کے دو گرجا گھروں پر بم حملوں کی ذمے داری قبول کر لی ہے۔

مصر کے سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ وہ فیس بُک پر ایک مشتبہ صفحہ بنانے والوں کو مانیٹر کررہے ہیں۔ یہ صفحہ شیطان کے مشتبہ پجاریوں کے گروپ نے بنایا ہے اور انھوں نے ایک پوسٹ میں دونوں گرجا گھروں پر تباہ کن بم حملوں کی ذمے داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

فیس بُک پر’’زیر زمین‘‘ (تحت الارض) کے نام سے اس صفحے کی جانب سے بہت سے نوجوان راغب ہورہے ہیں اور وہ مختلف پیغامات جاری کر رہے ہیں۔ ان میں ایک پیغام میں کہا گیا ہے کہ ’’ حالیہ حملوں میں ابلیس کا ہاتھ کارفرما ہے‘‘۔

ایک پوسٹ میں انھوں نے گرجا گھروں میں بم دھماکوں کے بعد مختلف تصاویر شیئر کی ہیں اور ان کے ساتھ یہ تبصرہ کیا ہے:’’ ہم نے بہت سا خون بہایا ہے اور ابلیس خون کا بہت پیاسا ہے‘‘۔

مصری اخبار الوطن میں شائع شدہ ایک رپورٹ میں ایک سکیورٹی ذریعے کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ وہ اس صفحے کے پس پردہ کارفرما عناصر پر کڑی نظر رکھ رہے ہیں۔

مصر کے دو شہروں اسکندریہ اور طنطا میں قبطی عیسائیوں کے دو گرجا گھروں میں اتوار کے روز بم دھماکوں میں چوالیس افراد ہلاک اور ایک سو سے زیادہ زخمی ہو گئے تھے۔سخت گیر جنگجو گروپ داعش نے ان دونوں بم حملوں کی ذمے داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔اس نے حال میں مصر میں عیسائیوں پر حملے تیز کرنے کی دھمکی بھی دی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں

  • مطالعہ موڈ چلائیں
    100% Font Size