کھجور کو 100 برس تک محفوظ رکھنے کا طریقہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

سعودی عرب میں پہاڑی علاقوں کے رہنے والوں نے غذائی مواد کو محفوظ رکھنے کا ایسا طریقہ اپنایا ہے جس نے جدید ٹکنالوجی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ سوشل میڈیا پر گردش میں آئے ہوئے ایک وڈیو کلپ میں بتایا گیا ہے کہ کھجور کو کس طرح 100 برس سے بھی زیادہ عرصے تک محفوظ رکھا جا سکتا ہے۔ تاہم معلومات کے حوالے سے مختلف حلقوں میں بحث مباحثے کا بازار گرم ہے۔

اس حوالے سے سعودی عرب کے شہر تبوک میں قدیم ورثے سے دل چسپی رکھنے والی ایک عمر رسیدہ شخصیت چچا ابراہیم بن عاصی نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ "وڈیو میں نظر آنے والا انوکھے قسم کا بڑا سا ٹکڑا 'الشنہ' کہلاتا ہے اور ہمارے آج کے دور میں یہ اپنی رونق کھو چکا ہے۔ الشنہ کو بکرے کی کھال سے بنایا جاتا ہے۔ اس کو پہلے دھو کر اور خشک کر کے پھر پانی میں گیلا کیا جاتا ہے تا کہ وہ لچک دار ہو جائے۔ اس کے بعد اس کے اندر کھجور رکھی جاتی ہے"۔

چچا ابراہیم نے مزید بتایا کہ "الشنہ کے اندر کھجور کورکھنے کے بعد اسے کھجور کے پتوں سے بند کیا جاتا ہے۔ اس کے بعد ایک ہفتہ یا دو ہفتے یا پھر ایک ماہ تک دھوپ میں رکھا جاتا ہے تا کہ تمام شیرہ اُتر جائے۔ یہ کھجور کا نچوڑ شہد کی مانند ہوتا ہے۔ اس طرح کھجور الشنہ کے اندر 100 برس تک محفوظ رہتی ہے"۔

چچا ابراہیم کے مطابق الشنہ اُن کے آباء و اجداد کی ایجاد ہے۔ وہ لوگ کھجور سے متعلق پیشے سے وابستہ تھے لہذا الشنہ کو کھجور محفوظ رکھنے کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔ اُس وقت لوگ ریفرجریٹر نام کی کسی چیز سے واقف نہ تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں

  • مطالعہ موڈ چلائیں
    100% Font Size