.

“اللہ نے تمھارے دلوں میں ایسے رحم اور محبت پیدا کی”

حج کے دوران انسانی حوالے سے دل موہ لینے والے مناظر کی ایک جھلک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ میں مناسک حج کی ادائی کے دوران ہر جگہ اور ہر لمحہ کئی ایسے دل موہ لینے والے مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں کہ جن کا تادیر انسانی نفسیات پر مثبت اثر برقرار رہتا ہے۔

زیر نظر تصاویر میں دکھائی دیتے والے انتہائی جذباتی اور دل موہ لینے مناظر دراصل سورہ روم کی آیت "وَمِنْ آيَاتِهِ أَنْ خَلَقَ لَكُم مِّنْ أَنفُسِكُمْ أَزْوَاجًا لِّتَسْكُنُوا إِلَيْهَا وَجَعَلَ بَيْنَكُم مَّوَدَّةً وَرَحْمَةً ۚ" 21 کی عملی تفسیر لگتے ہیں۔

ان تصاویر میں ایک خاتون مناسک حج کی ادائی کے دوران تھک جانے والے اپنے بزرگ شوہر کی خدمت گزاری میں مصروف نظر آتی ہیں۔ یہ تصاویر کسی تبصرے کے بغیر ہی خود میں پنہاں کہانی زبان حال سے بیان کر رہی ہیں۔