.

"ناسا" کے مطابق سونے کے کمرے میں یہ پودے ضرور رکھیے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی خلائی ایجنسیNASA ایک طویل عرصے سے پودوں پر تحقیق کر رہی ہے تا کہ دور دراز کے سفر میں خلانوردوں کے لیے یا پھر چاند اور مریخ کی سطح پر ممکنہ بستیوں کے بسائے جانے کے عمل اور یا زمین پر گھروں میں بالخصوص سونے کے کمروں میں عمومی طور پر رکھنے کے واسطے ان پودوں میں سے بہترین چیز تلاش کی جا سکے۔

اس سلسلے میں ناسا کی جدید ترین فہرست میں 10 اہم پودوں کے نام پیش کیے گئے ہیں جن کو سونے کے کمرے میں بستر کے نزدیک رکھا جا سکتا ہے۔ ان میں اکثر پودے انسان کے اندر تشویش اور دباؤ میں کمی لانے اور ماحولیاتی آلودگی کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ مجوزہ پودوں کی فہرست میںAloe Vera بھی ہے جو خاص طور پر جزیرہ عرب میں پایا جاتا ہے۔ یہ سونے کے کمرے میں فضا کو صاف ستھرا رکھنے کے حوالے سے سرفہرست پودا ہے جہاں انسان اپنی یومیہ زندگی کا ایک تہائی وقت ضرور گزارتا ہے۔ باہر سے آنے والی آلودگی کے سبب ہم سونے کے کمرے میں آلودہ فضا میں سانس لینے پر مجبور ہوتے ہیں۔

ہم جانتے ہیں کہ "ایلوویرا" سے حاصل ہونے والے مواد کاسمیٹکس کی مصنوعات تیار کرنے میں استعمال ہوتا ہے۔ بالخصوص جلد کے لیے تیار کی جانے والی کریم اور سوزش میں کمی لانے والی کریموں کی تیاری میں اس کا اہم کردار ہوتا ہے۔ یہ پودا مردوں میں "جنسی طاقت کے اضافے" کے لیے بھی مفید ہے۔ یوٹیوب پرWhy Aloe vera Good for Men ? کے عنوان سے پوسٹ کی گئی وڈیو میں اس موضوع پر تفصیل سے روشنی ڈالی گئی ہے۔

ناسا کی فہرست میں شامل ایک اور اہم پوداPeace Lily ہے۔ یہ ہوا کو 60% تک صاف کر دیتا ہے۔ البتہ گھر میں بچوں اور پالتو جانور ہونے کی صورت میں خاص احتیاط کی ضرورت ہے اس لیے کہ یہ زہریلے پودوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ لہذا انسانوں اور جانوروں کو اسے کھانے سے بچنا چاہیے۔ ناسا نے اس پودے کو گھروں اور سونے کے کمروں میں رکھنے کی ہدایت کی ہے اور ہوا کو پاک کرنے اور پھپھوند کے جراثیم سے نجات پانے کے لیے اس کو بہترین پودا قرار دیا ہے۔

اسہ طرح ناسا نے مجوزہ پودوں کی فہرست میںFicus Benjamina نامی پودے کا نام بھی شامل کیا ہے۔ یہ سونے کے کمرے میں ہوا کو قالین اور فرنیچر وغیرہ میں پیدا ہونے والی پھپھوند کے اثرات سے پاک کرنے کے لیے مثالی پودا ہے۔ تھائی لینڈ میں اس پودے کو "سرکاری" حیثیت حاصل ہے جس کے لیے خصوصی قانون بھی ہے۔اس کا بڑا پودا درخت کی شکل میں ہوتا ہے جس اونچائی بعض مرتبہ 30 میٹر تک چلی جاتی ہے۔ البتہ کمرے میں رکھنے کے لیے چھوٹے حجم کے پودے کے بے شمار فوائد ہیں۔ اس کے علاوہ ہوا کو امونیا کے اثرات سے پاک کرنے کے لیےLady Palme نامی پودا بہت مفید ہے۔ یہ کمرے میں موجود مختلف نوعیت کی بُو کو بھی ختم کر دیتا ہے۔