فوج کی محبت میں مصری خاتون اینکر نے ٹی وی پروگرام میں بال کاٹ لئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

کسی صدمے کے دوران خواتین کی جانب سے بال نونچے سمیت اپنی چوڑیاں اور زیبائش کی چیزیں اتار پھینکنے کے مناظر عام زندگی سمیت ٹی وی ڈراموں اور فلموں میں بکثرت دیکھنے کو ملتے ہیں۔

اسی جذبے کی نئی جہت گذشتہ دنوں مصر کے ایک ٹی وی پروگرام میں اس وقت دیکھنے کو ملی کہ جب ایک خاتون میزبان نے لائیو ٹی وی شو کے دوران غصے میں آ کر اپنے بال کاٹ ڈالے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مصر کی نسبتاً کم معروف خاتون اینکر منال خالد اپنے لائیو ٹی وی شو کے دوران دہشت گردوں کے ایک حملے میں 16 مصری فوجیوں کی ہلاکت پر ردعمل کا اظہار کر رہی تھیں لیکن وہ بات کرتے کرتے اس قدر جذباتی ہو گئیں کہ انہوں نے غصے میں آ کر اپنے ہی بال کاٹ ڈالے۔

منال خالد نے کہا کہ وہ ملک و قوم کی خاطر جانیں دینے والوں کو کبھی فراموش نہیں کرسکتیں اور جب تک فوجیوں کے قاتل پکڑے نہیں جاتے یا اپنے انجام تک نہیں پہنچ جاتے وہ بال لمبے نہیں رکھیں گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں