’ان صاحب نے ایک دن میں تین شادیاں رچائیں‘
نوبیاہتا خواتین میں دو سگی بہنیں شامل
ایک سے زیادہ شادیاں کرنا تو معمول کی بات ہے مگر یہاں خبر یہ ہے کہ افریقی ملک یوگنڈا کے ایک50 سالہ ’مرد آہن‘ نے ایک ہی دن میں تین خواتین سے شادی کرکے ایک نئی مثال قائم کی ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مختلف اخباری ویب سائیٹس کے مطابق ایک ہی روز شادیاں کرنے والے شخص کی دو بیویاں آپس میں سگی بہنیں ہیں۔
اگرچہ العربیہ ڈاٹ نیٹ اپنے طور یوگنڈا میں پیش آنے والے اس واقعے، آپس میں دو بہنوں سمیت ایک ہی دن میں تین خواتین سے شادی کی تصدیق کی کوشش کی مگر اس کی تصدیق نہیں ہوسکی البتہ ’این ٹی وی‘ نے یوٹیوب پر پوسٹ ایک فوٹیج کی مدد سے اس کی تصدیق کی ہے۔
کہا جا رہا ہے کہ ایک ہی دن میں تین شادیاں کرنے والے ’صاحب‘ مسلمان بتائے جا رہے ہیں۔ ان کی تین میں سے ایک بیوی کی عمر 48 سال ہے، دوسری کی 27 اور تیسری کی 24 سال بتائی جاتی ہے۔۔
یوگنڈا کے علاقے واکیسو میں ہونے والی اس شادی کی تقریب کی فوٹیج العربیہ ڈاٹ نیٹ نے بھی پوسٹ کی ہے۔
-
مصر : نوبیاہتا جوڑا شادی کی اگلی صبح جاں بحق
مصر میں ایک الم ناک حادثے میں نوبیاہتا جوڑا شادی کی اگلی صبح کمرے میں مردہ پایا ...
مشرق وسطی -
شادی شدہ افراد کنواروں سے زیادہ مطمئن ہوتے ہیں : رپورٹ
برطانیہ میں ہونے والی ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ شادی شدہ افراد ...
ایڈیٹر کی پسند -
امریکی دلہن اور برطانوی دلہے کی زیرآب ’یادگار شادی‘
شادی بیاہ کو یادگار بنانے کےلیے شادی کی تقریبات کی تصاویر تو معمول کی بات ہے مگر ...
ایڈیٹر کی پسند