مکہ کے ایک ہوٹل میں گاہکوں کو چوہے کھلائے جانے کا انکشاف

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

مکہ معظمہ میں ایک ہوٹل میں گاہکوں کو چوہوں کے گوشت سے تیار کردہ کھانے پیش کرنے کا انکشاف کیا گیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مکہ کے ایک مقبول عوامی ہوٹل میں ایک سعودی خاتون گاہک نے کھانا مانگا۔ وہ اپنے سامنے لا کر رکھے گئے کھانے کو دیکھ کر حیران و پریشان رہ گئی کہ اسے دیا گیا گوشت چوہوں کا تھا۔ اس نے اس گوشت کی تصاویر بنوائیں اور حکام تک پہنچائی جب کہ وہ تصاویر سوشل میڈیا پر بھی تیزی کے ساتھ وائرل ہیں۔

چونکا دینے والا یہ واقعہ العتیبیہ کے مقام پر قائم ہوٹل میں پیش آیا ہے۔ حکام نے ہوٹل کو غیرمعیاری کھانے اور صفائی کے ناقص انتظام کے الزام میں بند کر دیا ہے۔

حکام نے ہوٹل میں پکایا جانے والا سارا کھانا تلف کر دیا اور چوہوں کی باقیات بھی قبضے میں لینے کے بعد ہوٹل مالکان اور انتظامیہ کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔

قبل ازیں العتیبیہ کونسل کی انتظامیہ کو ایک خاتون کی طرف سے یہ شکایت ملی تھی کہ شاہراہ عبداللہ خلیفی پر واقع ایک ہوٹل میں کھانے میں چوہے پکا کر پیش کیے جاتے ہیں۔ اس شکایت کے بعد پولیس اور دیگر حکام نے چھاپہ مار کر ہوٹل کو سیل اور وہاں پرموجود عملے کو حراست میں لے لیا تھا جب کہ پکائے گئے چوہے بھی قبضے میں لے لیے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں