صرف دبئی میں: دنیا کے مہنگے ترین جُوتے17 ملین ڈالر میں خریدیئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

امراء کے ہاں مہنگے برانڈز کے جوتوں کی خریداری کی خبریں آتی رہتی ہیں مگر دبئی میں ایک مقامی کاروباری مرکز میں ایسے جوتے بھی تیار کیے گئے ہیں جو اپنی بیش قیمت کےاعتبار سے اب تک کے دنیا کے سب سے مہنگے جوتے قرار دیے جا رہے ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق دبئی کے ایک شاپنگ مال میں رکھے مہنگے ترین جوتے شیشے کے ایک باکس میں سجائے گئے ہیں۔

العرب ٹاور کے ہوٹل کی بالائی منزل پر موجود ان جوتوں کی تیاری میں سنہری جلد، سفید سونا اور 100 قیراط کے ہیرے جوڑے گئے ہیں۔

’بیشن جیولرز‘ کے چیف ایگزیکٹو ھیمانی کاراٹچانڈنی کا کہنا ہے کہ یہاں آنے والے گاہکوں کو ہم یہ مہنگے جوتے بھی دکھاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مستقبل میں ہم طلب پر اس طرح کے جوتے ڈیزائن کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ان میں صرف ہیرے ہی نہیں بلکہ یاقوت بھی جوڑے گئے ہیں۔

یہ جوتے کاراچانڈانی کمپنی کی شریک 26 سالہ ماریا ماگاری کی اختراع ہے۔ وہ برطانیہ اور رومانیہ کی شہریت رکھتی ہیں اور لندن اور دبئی سے فیشن ڈیزائننگ میں گریجویٹ ہیں۔ فی الحال ان گراں قیمت جوتوں کا کوئی خریدار سامنے نہیں آیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں

  • مطالعہ موڈ چلائیں
    100% Font Size