وڈیو : 45 سیکنڈ میں روایتی ڈش تیار کرنے والا روبوٹ
سنگاپور کی ایک کمپنی نے ایسا روبوٹ ڈیزائن کیا ہے جو 45 سیکنڈ کے اندر مقامی طور پر مشہور ڈش Laksa کا ایک مکمل باؤل تیار کر سکتا ہے۔
اس روبوٹ کو "Sophie" کا نام دیا گیا ہے اور یہ ایک گھنٹے کے اندر اوسطا 80 کے قریب گرما گرم باؤل تیار کر سکتا ہے۔
صوفی روبوٹک شیف کو متعارف کرانے کی تقریب میں شریک ایک مہمان پال یونگ کا کہنا ہے کہ روبوٹ کی تیار کردہ ڈش اور انسان کے ہاتھ سے تیار کی گئی ڈش میں کوئی فرق نہیں پایا گیا۔
صوفی روبوٹ کے ذریعے مذکورہ ڈش تیار کے عمل میں مطلوب افراد کی تعداد دو سے کم ہو کر ایک رہ جائے گی۔ اس کا مرکزی کردار ڈش میں استعمال ہونے والی اشیاء کو دوبارہ رکھنے اور جگہ کو صاف کرنے تک محدود ہو گا۔
کمپنی نے Laksa کے مقبول ترین ڈشوں میں سے ہونے کے سبب ابھی اس کی تیاری کے لیے روبوٹ ڈیزائن کیا ہے۔ اب وہ ایسے روبوٹ ڈیزائن کرنے پر کام کر رہی ہے جو دیگر روایتی ڈشیں بھی پیش کر سکے۔
اس سے قبل رواں ماہ ایک اور مقامی کمپنی یہ اعلان کر چکی ہے کہ وہ آئندہ سال مارچ تک 300 روبوٹ تیار کر لے گی جو ہوٹلوں، شاپنگ مالز اور سرکاری عمارتوں کی صفائی میں مدد کریں گے۔