امریکا: 47 سال پرانے "مون شُوز" کی قیمتِ فروخت 50 ہزار ڈالر!
کیا کوئی اس بات کا یقین کر سکتا ہے کہ 1972 کی اولمپک میراتھن کے ٹرائل میں استعمال ہونے والے جوتوں کی جوڑی 50 ہزار ڈالر کی رقم میں فروخت ہوئی ؟
امریکا کے شہر ساکرامینٹو سے تعلق رکھنے والے ڈیو رسل نے KTXL tv کو بتایا کہ انہوں نے NIKE کمپنی کے ہاتھوں سے بنے جوتوں کی اس جوڑی کو گذشتہ ماہ امریکا کے شہر یوجین اوریگون میں ہوٹلوں کی ایک چین کو فروخت کیا۔ یہ چین NIKE کی مصنوعات کی حوالے سے ایک پراپرٹی تعمیر کر رہی ہے۔
رسل کے مطابق جب انہوں نے یوجین شہر سے میراتھن کے ٹرائل کے لیے کوالیفائی کیا تو اُن کی عمر 25 سال تھی۔ اس سال یہ جوتے اور NIKE کمپنی کا برانڈ پہلی مرتبہ منظر عام پر آئے تھے۔
یہ جوتے Waffle سے ملتی جلتی شکل کے تلوے کے سبب "moon shoes" کے نام سے جانے جاتے تھے۔
کمپنی نے اس جوتے کی صرف 12 جوڑیاں تیار کی تھیں۔
انگریزی ویب سائٹ Letsrun.com کے مطابق ڈیو رسل نے اس میراتھن ٹرائل میں 55 ویں پوزیشن حاصل کی تھی۔ یہ ٹرائل ریس فرینگ شورٹر نے جیتی تھی جنہوں نے 1972 کے میونخ اولمپک کھیلوں کی میراتھن دوڑ میں بھی فتح کا تاج اپنے سر پر سجایا۔
-
’حسن نصراللہ کا جوتا چومنا عالم ملکوت میں داخل ہونا ہے‘
حزب اللہ کے رکن پارلیمنٹ کی اپنے سربراہ کے ساتھ اظہار وفاداری
مشرق وسطی -
لبنانی فنکارہ نیو ائیر نائٹ میں پرفارمنس کے دوران گر پڑی
دبئی میں پرفارمنس کے دوران فنکارہ کا جوتا سپیکر سے الجھ گیا
بين الاقوامى -
اردن کی پارلیمنٹ میں تلخ کلامی، ایک دوسرے پر جوتا باری پر منتج
گالم گلوچ سے منتخب ایوان مچھلی منڈی بن گیا
مشرق وسطی