’حسن نصراللہ کا جوتا چومنا عالم ملکوت میں داخل ہونا ہے‘
حزب اللہ کے رکن پارلیمنٹ کی اپنے سربراہ کے ساتھ اظہار وفاداری
لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے ایک سرکردہ رکن پارلیمنٹ علی عمار کی ایک فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں انہیں اپنی جماعت کے سربراہ حسن نصراللہ کے جوتنے چومنے کو عالمی ملکوت میں داخل ہونے کے مترادف قرار دیا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ مقبول ہونے والی اس فوٹیج میں علی عمار کو ایک اجلاس سے خطاب کرتے سنا جاسکتا ہے۔ اپنی تقریر میں موصوف نے حسن اللہ کی تعریف وتوصیف اور مدح وتقدیس میں زمین آسمان کے قلابے ملاتے ہوئے انہیں انبیاء کرام برگزیدہ فرشتوں کی صف میں شامل کرنے کی مذموم کوشش کی۔ حتیٰ کہ علی عمار نے حسن اللہ کے ’جوتے چاٹنے‘ کا شرمناک کلچر عام کرنے کی بھی مذموم کوشش کی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فوٹیج گذشتہ جمعرات کے روز علی عمار کے ایک سرکاری اجلاس سے خطاب سے لی گئی ہے۔
حسن نصراللہ کا کہنا ہے کہ سنہ 2006ء کی جنگ کے بعد وہ حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل کے جوتے چومنے والوں میں شامل تھے۔ انہوں نے ایک شعر کا مصرع بھی پڑھا جس کا مفہوم ہے کہ وہ اس واقعے[جوتا چومنے کے بعد] عالمی فانی سے عالم ملکوں میں داخل ہوگئے تھے۔
سوشل میڈیا پر علی عمار کے اس بیان پر کڑی تنقید کی جا رہی ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ علی عمار نے اپنی تقریر میں حسن نصراللہ کو دور حاضر کے’امام حسین‘ قرار دیا۔
-
حزب اللہ ۔ داعش ڈیل، حسن نصراللہ کی آپ اپنی مذمت!
اکتوبر سنہ 2016ء کو لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کےسربراہ حسن نصراللہ نے موصل شہر ...
مشرق وسطی -
حسن نصراللہ کے خفیہ دورہ شام کا انکشاف
حزب اللہ سربراہ کی دمشق میں اہم حکام سے مشاورت: لبنانی اخبار
مشرق وسطی -
حسن نصراللہ کا سعودی عرب کے خلاف ’اعلان جنگ‘
لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ اور اس کے سربراہ حسن نصراللہ کی سعودی عرب دشمنی کسی سے ...
مشرق وسطی