عمرہ سیزن کے دوران مکہ مکرمہ کے ہوٹلوں کی 70 فیصد بکنگ مکمل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب میں موسم سرما کی تعطیلات کے دوران مکہ مکرمہ کے ہوٹلوں میں 70 فیصد بکنگ مکمل ہو گئی۔ اس کے علاوہ ٹرانسپورٹ، ریستوران اور مارکیٹنگ کے شعبوں میں بھی کاروباری سرگرمیوں میں بڑے پیمانے پر تیزی دیکھی جا رہی ہے۔

ان دنوں سعودی عرب کے تمام علاقوں سے مقامی شہری اور مقیم غیر ملکی عمرہ کے لیے مکہ مکرمہ پہنچے ہوئے ہیں۔ دنیا بھر سے بھی لاکھوں زائرین عمرے پر آئے ہوئے ہیں۔

Advertisement

عمرہ سیزن کے ماہر اقتصادیات محمد سعد القرشی نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ ’موسم سرما کی تعطیلات سے ہمارے طلبہ وطالبات اور اساتذہ بھرپور لطف اٹھا رہے ہیں۔ ہزاروں مکہ مکرمہ کی روحانی فضائوں میں روز وشب بسر کر رہے ہیں‘۔ انہوں نے کہا ہے کہ ’خاص طور پر سعودی عرب کے ان شہروں کے باشندے مکہ مکرمہ کثیر تعداد میں پہنچے ہوئے ہیں جہاں سردی کی شدید لہر آئی ہوئی ہے‘۔

محمد سعد القرشی نے بتایاہے کہ ’چار سو سے زیادہ ہوٹل عمرہ زائرین کے خیر مقدم کی تیاریاں پہلے ہی سے کیے ہوئے تھے۔ مسجد الحرام کے اطراف کے علاقے کے ہوٹل اور فرنشڈ اپارٹمنٹس کی ان دنوں چاندی ہو گئی ہے‘۔ مکہ میں العزیزیہ، محبس الجن، الششہ اور الروضہ کے علاقوں کے فرنشڈ اپارٹمنٹس بھی عمرہ زائرین سے بھر گئے ہیں۔

مقدس شہر کا معتدل موسم عمرہ زائرین کو شہر کے سبزہ زاروں اور قومی پارکوں میں سیر و تفریح کی دعوت دے رہا ہے۔ 290 سے زیادہ پبلک پارک مکہ مکرمہ کے مختلف حصوں میں قائم ہیں۔ مکہ مکرمہ میں بلدیاتی کونسلوں کے نگرانوں نے معائنہ سرگرمیاں بڑھا دیں ہیں۔ منفی سرگرمیوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ سیکیورٹی فورس کے اہلکار بھی بلدیاتی کونسلوں کے افسران واہلکاروں سے تعاون کر رہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں