.

مسجد حرام کے دیرینہ موذن خرابی صحت کے باعث اذان مکمل نہ کرسکے: ویڈیو

الشیخ علی ملا کی حالت بہتر، علاج جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مسجد حرام کے دیرینہ موذن الشیخ علی ملا کی نماز عشاء‌ کی اذان کے دوران اچانک طبیعت خراب ہونے کے باعث اذان مکمل نہ کرسکے اور ان کی جگہ ایک دوسرے موذن نے بڑھ کر اذان مکمل کی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق الشیخ علی ملا کی حالت اب بہتر ہے اور ان کا علاج جاری ہے۔ انہوں نے اس واقعے کے تفصیلات العربیہ ڈاٹ‌ نیٹ کو بتائیں اور بتایا کہ جمعرات کی شام نماز عشاء کی اذان کے دوران اچانک ان کی آواز میں خرابی پیدا ہوگئی جس کے بعد انہیں اذان ادھوری چھوڑنا پڑی۔

انہوں‌ نے بتایا کہ جب انہوں‌ نے اذان کی ادائی شروع کی تو اس دوران ان کی آواز بھاری ہوتی گئی اور وہ اذان مکمل نہ کرسکے۔ اسی اثناء میں ایک دوسرے موذن ھاشم السقاف آگے بڑھے اور انہوں نے اذان مکمل کی۔

خیال رہے کہ الشیخ علی احمد ملا مسجد حرام کے دیرینہ اور مشہور موذنین میں سے ایک ہیں۔ وہ گذشتہ 45 سال سے حرم ملکی میں اذان کی سعادت حاصل کر رہے ہیں۔ انہوں‌نے سنہ 1975ء میں مسجد حرام میں موذن کی ذمہ داریاں سنبھالیں اور آج تک یہ فرض ادا کر رہے ہیں۔