سعودی عرب میں متعلقہ اداروں نے ماہ صیام کے دوران اور عید الفطر کے دوران کرونا وبا کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اور اقدامات کا اعلان کیا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کو معلوم ہوا ہے کہ وزارت صحت، وزارت مذہبی امور، وزارت سیاحت، وزارت برائے دیہی امور اور ہاؤسنگ نے وزارت داخلہ کی مشاورت سے ماہ صیام اور عید الفطر کے حوالے سے اہم فیصلے کیے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ متعلقہ اداروں نے ماہ صیام کے دوران اعتکاف کی اجازت نہیں ہو گی جب کہ بوفے بند رہیں گے۔ رمضان افطار پارٹیوں پرپابندی ہوگی۔ مساجد میں بھی اجتماعی افطار پارٹیوں پر پابندی ہو گی۔ البتہ تمام تجارتی اور کاروباری مراکز 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔ بازاروں کو کھلا رکھنے کے ساتھ کرونا وبا سے نمٹنے کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں گے۔
ماہ صیام کے دوران سحری کے پروگرامات پر بھی پابندی عاید رہے گی۔ عید کی نماز مساجد کے بجائے کھلے مقامات پر ادا کی جائے گی۔ ماہ صیام کے دوران تمام ہوٹل، بوفے اور ریستوران بند رہیں گے۔ اعتکاف پر پابندی ہوگی۔
حکومت کی طرف سے تمام کاروباری مراکز کو کھلا رکھنے کی اجازت ہوگی۔ کرونا ایس اوپیز پر عمل درآمد یقینی بناتے ہوئے بازاروں کو 24 گھنٹے کھلا رکھا جائے گا۔
-
یواے ای: رمضان المبارک میں کووِڈ-19 سے بچنے کے لیے نئے اقدامات کا اعلان
متحدہ عرب امارات نے ماہ صیام کے دوران میں کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے اور اس سے ...
بين الاقوامى -
کرونا کے باعث امسال دبئی میں رمضان میں افطار وسحر خیمے نہیں لگیں گے
دبئی میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے جاری حفاظتی اقدامات کے باعث رمضان ...
مشرق وسطی -
رمضان کے آخری عشرے میں حرمین کے اندر جراثیم کش تطہیر کے منصوبے
الحرمین الشریفین کے امور کے سربراہ عام ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے رمضان مبارک کے ...
مشرق وسطی -
مساجد میں باجماعت نماز پر پابندی رمضان میں بھی جاری ہے: سعودی وزارت اسلامی امور
سعودی عرب میں اسلامی امور اور دعوت و ارشاد کی وزارت نے سوشل میڈیا پر زیر گردش اُن ...
مشرق وسطی