مکہ مکرمہ سے

حرم مکی میں ہمہ وقت بجلی فراہمی کے پاور جنریشن پلانٹس کیسے کام کرتے ہیں؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب کے فرمانروا خود کو خادم الحرمین الشریفین کہلانا پسند کرتے ہیں۔ اس حقیقت کا اندازہ حرمین شریفین میں نمازیوں، زائرین اور حجاج کی خدمت کے سلسلے میں اٹھائے جانے والے اقدامات دیکھ کر لگانا جا سکتا ہے۔

حرم مکی کو رات کے وقت ہمہ وقت منور رکھنے اور وہاں پر دیو ہیکل ایئرکنڈیشنگ پلانٹس چلانے سے لے کر آب زم زم کی بلا تعطل فراہمی سے لے کر غرض ہر شعبہ خدمت اپنی مثال آپ ہے۔

مسجد حرام کو بلا تعطل بجلی فراہمی کے انتظامات کے حوالے سے مکہ مکرمہ کے نام سے ’’العربیہ‘‘ کی خصوصی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تیس برس سے پاور جنریشن پلانٹس اس مقام مقدس میں نصب ہیں، تاہم یہاں بجلی کی فراہمی معطل نہ ہونے کی وجہ سے ان پاور جنریشن پلانٹس کو ایک دن بھی چلانے کی ضرورت پیش نہیں آئی۔

بجلی پیدا کرنے کے یہ ریزرو یونٹس 40 ملین والٹ ایمپئر بجلی کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ حرم مکی میں اگر کسی وقت بجلی کی فراہمی معطل ہو تو صرف پانچ سکینڈ کے اندر یہ سٹینڈ بائی پاور پلانٹس خود کار طریقے سے مسجد حرام کو بجلی کی فراہمی کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیتے ہیں۔

حرم مکی میں پاور مینجمنٹ کے ڈائریکٹر انجیئر احمد الشمرانی نے ’’العربیہ‘‘ کے نمائندہ خصوصی سلطان السلیمی کو بتایا کہ ’’حرم مکی میں بجلی کی فراہمی 90 برس پہلے شروع ہوئی۔ وقت گذرنے کے ساتھ اس میں مسلسل ترقی ہوتی رہی۔‘‘ دو ارب مسلمانوں کے لیے مقدس ترین مقام کو آج ہم انتہائی سمارٹ آپریشنز کے ذریعے بجلی فراہم کر رہے ہیں۔ اس پورے عمل میں کہیں انسانی عمل دخل شامل نہیں، تمام امور خود کار سمارٹ سسٹم انجام دیتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں