العربیہ خصوصی رپورٹ

سردیوں کی سوغات: سعودی علاقے ’’الاحساء‘‘ میں خوش ذائقہ کھجور کا دلیہ مقبول

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 4 منٹ

شدید سردی کی لہر اور بارش میں سعودی عرب کے مشرقی علاقے الاحساء میں کھانے پینے کی اشیا میں سب سے مقبول ’’کھجور کا دلیہ‘‘ہی دکھائی دیتا ہے۔ الاحساء میں آباء و اجداد سے سردیوں میں کھجور کا دلیہ بنانے کی روایت چلی ارہی ہے۔ اس سال بھی شدید سردی میں لوگ اس پکوان کے ذریعہ اپنی خوشیاں بانٹے نظر آ رہے ہیں۔

یہ دلیہ سعودی عرب کے موسمی پکوانوں میں سے ایک ہے، اسے اپنے اجزاء کے معیار اور اعلیٰ غذائیت کی وجہ سے شدید سردی میں گرمی دینے والے کھانوں میں نمایاں مقام حاصل ہے۔ بلاشبہ یہ والدین اور دادا دادی کی ایک میراث ہے، سعودی شہریوں نے اس دلیہ سے وابستہ خوشی اور اس کی محبت وراثت میں حاصل کی ہے۔ سردیوں میں اس دلیے کو کھانے سے لذیذ ہونے کی حس بھی بڑھ جاتی ہے۔

گندم کا میدہ

لیکن جو چیز الاحساء میں دلیہ کو ممتاز کرتی ہے وہ گندم کا آٹا اور کھجور کے درخت کامعیار ہے۔ اس دلیے میں گڑ، الحساوی کھجور، الائچی اور زعفران کے اجزاء شامل ہیں۔ یہ دلیہ تیزی سے ہضم اور جذب کرنے والی میٹھی ڈش ہے جو جسم کے لیے توانائی کے ذرائع میں تیزی سے تبدیل ہو جاتی ہے۔

اس میں گندم کا آٹا بھی ہوتا ہے جو بہت سے غذائی اجزاء کا ذریعہ ہے۔ اس دلیے پر جس وقت کالی مرچ کا چھڑکاؤ کرکے کھایا جائے تو سردیوں میں ایک انوکھا ذائقہ حاصل ہوتا ہے۔ سعودی عرب کے ہر شہر میں دلیہ کی ایک شکل اور قسم ہے، تاہم الاحساء میں سب سے پرتعیش دلیہ تیار کیا جاتا ہے۔

خصوصی حیثیت

ماضی میں نخلستان میں کھجور کا دلیہ صبح سویرے ناشتے کے طور پر کھایا جاتا تھا کیونکہ اس میں بڑے غذائی اجزاء ہوتے ہیں جو توانائی اور گرمی لاتے ہیں۔ یہ ان کھانوں میں سے ایک تھا جو حمل کی مدت میں خواتین کو فراہم کیا جاتا تھا۔

حساوی دلیہ جو کھجور اور دیگر اشیا سے مل کر بتنا ہے
حساوی دلیہ جو کھجور اور دیگر اشیا سے مل کر بتنا ہے

یہ دلیہ ماں کو حمل کے دوران کھو دینے والے بہت سے عناصر کی تلافی کر دیتا تھا۔ الاحساء کی خوبصورت عادتوں میں سے ایک یہ بھی ہے کہ یہاں کے باسی سردیوں میں نہ صر ف ایک سے زیادہ پکوان بناتےہیں بلکہ یہ پکوان رشتہ داروں اور پڑوسیوں کو بھی پیش کرتے ہیں۔

دلیہ بنانے کا طریقہ

دلیہ بنانے کے طریقہ کار کے متعلق ایک گھریلو خاتون فاطمہ محمد کہتی ہیں کہ پہلے آٹے کو بھون کر کھجور کو دوسرے برتن میں پکایا جاتا ہے اور اس میں ابلتے ہوئے پانی اور مکھن کو درمیانی آنچ پر رکھا جاتا ہے یہاں تک کہ یہ گل جائے۔ اسے ٹھنڈا ہونے تک ایک طرف چھوڑ دیا جاتا ہے۔ پھر کھجور کو آہستہ آہستہ آٹے میں ڈال دیا جاتا ہے اور "لکڑی کے چمچ" سے پیس لیا جاتا ہے۔ یہ یکساں آمیزہ بن جاتا ہے۔ پھر اسے ہلکی آگ پر رکھا جاتا ہے جب تک کہ آٹا پک نہ جائے۔

آخر میں اس دلیے کو ایک گول ڈش میں پیش کیا جاتا ہے۔ دلیے یا حلوے کے درمیان میں ایک سوراخ کر کے اس میں گھی ڈالا جاتا ہے۔ اسے کالی مرچ سے گارنش کیا جاتا ہے۔

دلیہ کے فوائد

کھجور کے اس دلیہ کے فوائد کو دیکھیں تو یہ قدرتی طور پر اور غذائی اجزاء کے ساتھ جسم میں توانائی بڑھانے میں مدد کرتا ہے۔ اعصاب کو بھی مضبوط کرتا ہے اور جسم کو ہائیڈریٹ رکھتا ہے۔

اس کے علاوہ یہ تھائرائڈ گلینڈ کی سرگرمی اور خون کی شریانوں کی بہتری میں بھی معاون ہے، یہ ان غذاؤں میں سے ایک ہے جو خون کی کمی سے لڑتی ہیں۔ یہ دلیہ آئرن کی زیادہ مقدار کی وجہ سے خون کی کمی کے مریضوں کے لیے بہت مفید ہے۔ اس میں جسم کے لیے ضروری وٹامنز بھی شامل ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں