مدینہ منورہ میں مسجد ابو بکر کی بحالی اور تعمیر نو، نمازیوں کے لیے کھل گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

مدینہ منورہ میں تاریخی مسجد ابو بکر الصدیق رضی اللہ عنہ کی بحالی اور تعمیر نو کا کام مکمل ہونے کے بعد اسے نمازیوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

یہ مسجد مدینہ میں مسجد نبوی ﷺ کے قریب المصلہ یا "المناخہ" کے علاقے میں واقع ہے۔

مسجد ابوبکر الصدیق عید کی نماز کی جگہوں میں سے ایک ہے جہاں میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عید کی نماز ادا کی تھی۔

بحالی اور تعمیر نو کی کارروائیوں میں مسجد کے منفرد طرز تعمیر کو محفوظ رکھا اور 93 مربع میٹر کے رقبے پر اس کے پرانے فن تعمیر کو بحال کیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں