کیف کے آسمان میں ایک پراسرار روشنی دیکھی گئی

فلیش سیٹلائٹ کے فضا میں داخل ہونے سے منسلک ہوسکتا ہے: یوکرین کی فضائیہ وضاحت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

بدھ کے روز یوکرین کے دارالحکومت کیف کے آسمان میں ایک تیز روشنی دیکھائی دی ۔ روشنی کی تیز چمک نے اس کے منبع کے حوالے سے معمہ کھڑا کردیا۔ کیف حکام نے ابتدائی طور پر اسے امریکی خلائی ایجنسی ناسا کے ایک سیٹلائٹ کی فضا میں واپسی سے منسوب کیا۔ تاہم دوسری جانب ناسا نے کہا کہ جس وقت آسمان پر فلیش ہوا اس وقت تک سیٹلائٹ زمین کی فضا یا ماحول میں داخل نہیں ہوا تھا۔

یوکرین کے فوجی
یوکرین کے فوجی
Advertisement

کیف کی فوجی انتظامیہ کے سربراہ سرگئی پوپکو نے ٹیلی گرام پر کہا کہ 19 اپریل کو تقریباً 20 بجے کیف کے آسمان پر ایک فضائی چیز کی تابکار چمک کا پتہ چلا ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق یہ فلیش ناسا کے سیٹلائٹ کے گرنے کی وجہ سے ہوا ہے۔

کچھ دیر بعد یوکرین کی فضائیہ نے بھی تصدیق کی کہ یہ فلیش سیٹیلائٹ کے گرنے سے منسلک ہے۔ تاہم یوکرینی فضائیہ نے ساتھ یہ بھی کہا کہ اس معاملے کو ابھی واضح کرنا ضروری ہے۔ امریکی خلائی ایجنسی نے اس ہفتے اعلان کیا تھا کہ 300 کلوگرام وزنی سیٹلائٹ بدھ کو کسی بھی وقت فضا میں واپس آئے گا۔

تاہم دوسری جانب ناسا نے ایجنسی فرانس پریس کو موصول ہونے والے ایک بیان میں بتایا ہے کہ جس وقت یہ روشنی اور چمک دیکھی گئی تھی اس وقت تک سیٹلائٹ "ریوین رماتی ہائی انرجی سولر سپیکٹروسکوپک امیجر‘‘ فضا میں داخل نہیں ہوا تھا۔

ناسا نے بدھ کو کہا کہ پینٹاگون کو توقع ہے کہ سیٹلائٹ تقریباً ایک گھنٹے کے فرق کے ساتھ بدھ کو لگ بھگ 20 بج کر 50 منٹ پر فضا میں داخل ہوا۔ ایجنسی نے تصدیق کی کہ آج سے پہلے ناسا کا کوئی اور سیٹلائٹ فضا میں داخل نہیں ہوا۔ اے ایف پی کے ایک صحافی ’’پوپکو‘‘ نے آسمان پر ایک چمک دیکھی جس کے بعد کوئی آواز نہیں آرہی تھی۔ پوپکو نے کہا کہ فضائی حملے کے انتباہی سائرن بج رہے تھے لیکن فضائی دفاع فعال نہیں ہوا۔

سوشل نیٹ ورکس پر کئی چینلز کی جانب سے فلیش کی ویڈیوز سامنے آنے کے بعد قیاس آرائیاں پھیل گئیں۔ ناسا نے پیر کو جاری ایک بیان میں کہا کہ اسے توقع ہے کہ جب خلائی جہاز فضا میں واپس آئے گا تو RHESSI کے زیادہ تر حصے جل جائیں گے۔ تاہم یہ توقع بھی ہے کہ سیٹلائٹ کچھ اجزاء فضا میں دوبارہ داخل ہونے سے بچ جائیں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں