سعودی عرب میں ایک خوفناک کار حادثے کے بعد دوبارہ اسکول آنے والے طالب علم کے استقبال کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ دیکھی جا رہی ہے۔
بریدہ کے ابن عقیل ایلیمنٹری اسکول میں طلبہ اپنے ایک ساتھی ایاد الذیاب کی صحت یابی کا جشن منا رہے ہیں، مگر ان ہنستے چہروں کے درمیان کم سن "ایاد" افسردہ دکھائی دیتے ہیں کیونکہ اس سے چند ہی روز پہلے ایک ٹریفک حادثے میں انہوں نے اپنی ماں، جڑواں بہن اور اپنی ایک ٹانگ کھو دی تھی۔
ماں اور جڑواں بہن کی موت
نوجوان ایاد الذیاب کے والد نے العربیہ کو اس حادثے کے بارے میں بتایا کہ "عمرہ سے واپسی کے دوران گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا اور ان کی گاڑی سڑک پر الٹ گئی۔"
اس حادثے میں ان کی اہلیہ اور بیٹی ، جو کہ ایاد کی جڑواں بہن تھی، کی موت واقع ہوئی۔ جب کہ بیٹا ایاد ایک ٹانگ کھو بیٹھا۔
ویڈیو میں ایاد ایک ویل چیئر پر اسکول میں داخل ہوتے ہیں جہاں اساتذہ اور طلباء نے ان کا استقبال کیا، گلے لگایا، اور انہیں پھول اور تحائف پیش کیے۔
سوشل میڈیا پر جہاں لوگوں نے اسکول کے اساتذہ اور طلباء کی طرف سے انسانی ہمدردی کے اس اقدام کی تعریف کی۔
وہیں ایاد کے لیے ہمدردی کے پیغامات بھی بھیجے، جو لوگوں کی گرمجوشی کے باوجود اپنے ساتھ ہوئے المناک سانحے کی وجہ سے غم اور اداسی چھپا نہیں پائے۔
-
"سعودی عرب میں خواتین کے باسکٹ بال مقابلے منعقد ہو سکتے ہیں "
امریکہ میں خواتین کی قومی باسکٹ بال ایسوسی ایشن [WNBA] کا کہنا ہے کہ اگر موقع میسر ...
بين الاقوامى -
سعودی عرب کا نیوم تلفاز 11 اسٹوڈیو کے اشتراک سے 9 شو، 3 فلمیں تیار کرے گا
سعودی عرب میں 500 بلین ڈالر سرمائے سے بننے والے مستقبل کے شہر نیوم اور مشرق وسطیٰ ...
ایڈیٹر کی پسند -
سعودی عرب کی خلیجی ممالک اور امریکہ کیساتھ ملکر فوجی مشقیں ’’ عزم النسر‘‘ جاری
سعودی مسلح افواج نے خلیج تعاون کونسل کے ملکوں اور امریکہ کی شراکت میں فوجی مشقیں ...
بين الاقوامى