قاہرہ ایئرپورٹ پر مصری شہری کے بیگ سے 73 سانپ برآمد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ایک عجیب و غریب واقعہ میں قاہرہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے کسٹم نے ایک مصری مسافر کو بیرون ملک سے پہنچنے پر سامان کے تھیلوں میں 73 سانپ چھپا کر لانے پر پکڑ لیا۔ حکام نے مسافر کے پاس مجود دو کچھوے بھی پکڑے۔ مسافر اپنے ساتھ ان جانوروں کی موجودگی کا جواز پیش نہیں کر سکا۔

کسٹم حکام کو بیرون ملک سے آنے والے ایک مصری مسافر کے بیگ پر شبہ ہوا تو انہوں نے تکنیکی آلات کے ذریعے بیگ کے اندر اسی طرح کی نامیاتی کثافت کی موجودگی کو دیکھا۔

ایکسرے مشین پر تھیلوں کا معائنہ کیا گیا اور پھر بیگوں کی دستی چیکنگ کی گئی۔ حکام نے بیگ کھولا تو وہ حیران رہ گئے کہ اندر سانپ موجود تھے۔ مسافر سے پوچھا گیا کہ اندر کیا ہے تو اس نے بتایا کہ اندر سانپ ہیں۔ سانپوں کی موجودگی پر فوری طور پر ایئرپورٹ پر موجود ویٹرنری اینڈ وائلڈ لائف قرنطینہ ڈپارٹمنٹ کے حکام کو اطلاع دی گئی اور ضبط شدہ اشیا کی جانچ کے لے ویٹرنری کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

پکڑے جانے والے 11 تھیلوں میں سے 73 سانپ ملے، 48 سانپ زندہ اور 25 مردہ تھے۔ ایک تھیلے میں 2 کچھوے بھی تھے۔ مسافر کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں