مصر کی اداکارہ عزۃ بھاء کو اپنی زندگی کی عجیب اور دلچسپ کہانی کا اس وقت سامنے کرنا پڑ گیا جب انہیں شوہر کی وفات کے روز پتہ چلا کہ اس کے شوہر نے دوسری شادی بھی کر رکھی ہے۔
یہ مصری فنکارہ لگ بھگ 20 برس قبل بہت سے مشہور ڈراموں کے حوالے سے عوام کے لیے جانا پہچانا نام تھیں۔ تاہم کئی سالوں سے وہ اداکاری سے دور تھیں اور اب وہ کم ہی اداکاری کرتی دکھائی دیتی ہیں۔
عزۃ بھاء ان دنوں ایک ٹیلی ویژن انٹرویو میں نظر آئیں جس میں انہوں نے بہت سے چیزوں کے بارے میں گفتگو کی۔ خاص طور پر انہوں نے بتایا کہ انہیں کس طرح شادیوں کے حوالے سے مسائل کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں تین مرتبہ شادیاں کرنا پڑی ہیں۔
عزۃ بھاء نے انکشاف کیا کہ ایک سفر سے واپسی مجھے شدید دھچکا اس وقت لگا جب فون کال پر مجھے ساس نے بتایا کہ میرا شوہر فوت ہوگیا ہے۔ میں اپنے شوہر کو دیکھنے گئی تو دیکھ کر حیران رہ گئی کہ ایمبولینس کے اندر ایک اور خاتون بیٹھی تھی۔ اس پر مجھے بڑا دھچکا لگا۔
اس صورتحال نے مجھے ایمبولینس کو کھٹکھٹانے پر مجبور کردیا۔ میں یہ جاننے کی کوشش کر رہی تھی کہ کیا ہو رہا ہے اور یہ عورت کون ہے۔ لیکن تدفین کی تقریب کے اختتام تک مجھے اس بات کا علم نہیں ہوا کہ یہ کون ہے پھر اس وقت مجھے شوہر کے دوست نے بتایا اور کہا عزۃ تم غمگین نہ ہو یہ اس کی ساتھی نہیں تھی، یہ اس کی بیوی تھی.