سانسیں روک دینے والا لمحہ، شارک تیراک کو چھوتی ہوئی اس کے نیچے سے گزر گئی
تیراک چند سیکنڈ خاموش رہنے میں کامیاب رہا شارک نے اسے چھوا تو وہ برداشت نہ کرسکا اور رو پڑا
انٹرنیٹ پر وائرل ایک ویڈیو میں سانسیں روک دینے اور دہشت زدہ کر دینے والے منظر کو دکھایا گیا ہے۔ ان دنوں دنیا بھر میں دنیا بھر میں چھٹیاں گزارنے والوں سے بھرے ساحلوں کے قریب شارک کی تیراکی اور گزرنے کی ویڈیوز بہت زیادہ سامنے آ رہی ہیں۔
ایک دل دہلا دینے والی ویڈیو میں ایک تیراک کو گہرے پانی میں تیرتے ہوئے دیکھا گیا۔ اس کے دوست ایک کشتی سے اس کی ویڈیو بنا رہے تھے کہ اسی دوران خوفزدہ کردینے والا واقعہ پیش آگیا اور ایک شارک تیراک کو چھوتے ہوئے اس کے نیچے سے گزر گئی۔
Denizde yüzerken altından köpek balığı geçen adamın yaşadığı korku dolu anlar kameraya anbean böyle yansıdı. pic.twitter.com/asCGOIH2UZ
— Yeni Şafak (@yenisafak) July 8, 2023
ایک دوست نے تیراک کو خبردار کیا کہ وہ پرسکون ہو جائے اور پرجوش نہ ہو یا حرکت نہ کرے تاکہ شارک کی توجہ اپنی طرف مبذول نہ ہو اور شارک اس پر حملہ نہ کر سکے۔ درحقیقت تیراک چند سیکنڈ کے لیے خاموش رہنے میں کامیاب رہا لیکن جب شارک نے اسے چھوا تو وہ برداشت نہ کرسکا اور رو پڑا اور اس کے چہرے پر دہشت کے آثار نمودار ہوگئے۔
یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ترکیہ کی ینی شفق ویب سائٹ کی جانب سے شائع ہونے والی یہ ویڈیو کس علاقے کی ہے۔ تاہم یہ واضح ہے کہ معاملہ پرامن طریقے سے گزر گیا اور تیراک کشتی پر سوار ہو گیا۔