اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو طبیعت کی خرابی کے باعث گذشتہ دنوں ہسپتال میں داخل ہوئے جہاں انہیں دل کی نگرانی کے لیے ایک آلہ نصب کیا گیا۔
یہ آلہ، جسے اسرائیل کے ساحلی شہر قیساریہ میں واقع "شیبا میڈیکل سینٹر" میں نیتن یاہو کے دل کی دھڑکن کو دور سے مانیٹر کرنے کے لیے لگایا گیا اسے ''ہولٹر مانیٹر "' کے نام سے جانا جاتا ہے۔
جسم میں نصب یہ آلہ بلڈ پریشر اور دل کی دیگر بیماریوں کی جانچ کے لیے ایک مخصوص کمپیوٹر پر ڈیٹا ریکارڈ کرتا ہے۔
یہ آلہ 1949 میں ایجاد ہوا اور اس کا نام اس کے موجد نارویجن نژاد امریکی ڈاکٹر نارمن ہولٹر کے نام پر رکھا گیا، جن کا انتقال 1983 میں 69 سال کی عمر میں ہوا۔
12 چینلز کے ذریعے یہ چوبیس گھنٹے مسلسل دل کی دھڑکن کی نگرانی کرتا ہے جو دل کو مختلف سمتوں سے مانیٹر کرتے ہیں، اور 3 سال کے طویل عرصے تک ریکارڈنگ کر سکتے ہیں۔
جسامت کے لحاظ سے یہ آلہ کافی چھوٹا ہوتا ہے، اس کی لمبائی تقریباً آدھا سگریٹ جتنی اور چوڑائی محض چند ملی میٹر تک ہوتی ہے۔
اسے مقامی اینستھیزیا کے بعد بائیں جانب سینے کے پٹھوں میں لگانے میں چند منٹ لگتے ہیں، جس کے بعد مریض کو کچھ دیر ریکوری روم میں منتقل کیا جاتا ہے۔
ہولٹر جو سب سے اہم کام کرتا ہے وہ دل سے برقی سگنل وصول کرنا ہے، اور انہیں پہلے سے پروگرام کی گئی ترتیبات کے مطابق ہر چند منٹ میں ریکارڈ کرتا ہے، اور جب مریض دل کی غیر معمولی دھڑکن تھکاوٹ یا بے ترتیب دھڑکن حیسی علامات کا شکار ہوتا ہے تو یہ فوری طور پر دور موجود کمپیوٹر میں منتقل کرتا ہے۔
یہ آلہ 3 سال کی مدت کے لیے کامیاب ہوتا ہے، جس کے بعد اسے مقامی اینستھیزیا کے ذریعے جسم سے نکال دیا جاتا ہے۔
-
نیتن یاہو نے احتجاج میں ہولوکاسٹ کا ٹھٹھا اڑانے پردیرینہ پارٹی کارکن کو چلتا کیا
اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے اتوار کے روز اپنی جماعت لیکوڈ کے ایک ...
مشرق وسطی -
نیتن یاھو کی ہسپتال سے تصاویر، غیر موجودگی میں ان کی جگہ کون لے گا؟
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاھو کے دفتر نے ان کی صحت کی خرابی کے باعث آج اتوار سے پیر ...
مشرق وسطی -
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی طبیعت ناساز، اسپتال میں طبی معائنہ
اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی ہفتے کے روز طبیعت اچانک ناساز ہوگئی ...
مشرق وسطی