پرتگال کے فٹ بال سٹار کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی عرب کے النصر کلب میں شمولیت کے بعد سے رونالڈو سے متعلق معاملات کی گونج سعودی عرب میں برقرار رہتی ہے۔ اب حال ہی میں رونالڈو کے بیٹے کا نیا روپ دیکھ کر سوشل میڈیا اور ذرائع ابلاغ کی ویب سائٹس پر ایک نئی گفتگو شروع ہوگئی ہے۔
رونالڈو جونیئر نے اس تصویر میں سعودی لباس پہن رکھا ہے اور وہ اپنی دادی کے سر کو چوم رہا ہے۔ تصویر کے وائرل ہوتے ہی اسے بڑے پیمانے پر آگے پھیلا دیا گیا اور اس پر تبصروں کی بھرمار ہوگئی۔ اس تصویر نے سعودی عرب میں دھوم مچا دی ہے۔
جونيور كريستيانو بالزي السعودي 🇸🇦😍. pic.twitter.com/FbhTPncopk
— Gorgeous (@gorgeous4ew) July 15, 2023
سعودی روپ دھار کر دادی کے سر پر بوسہ لیتے رونالڈو کے بیٹے پر بڑی تعداد میں لوگوں نے رد عمل دیا۔ لوگوں نے کہا رونالڈو جونیئر کافی حد تک سعودی معاشرے میں مربوط ہوگیا ہے۔
واضح رہے یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ 12 سالہ رونالڈو جونیئر سعودی ماحول سے ہم آہنگ لباس میں نمودار ہوئے ہیں۔ اس سے قبل بھی وہ سعودی طرز کے ملبوسات میں نظر آئے ہیں۔ رونالڈو کا بیٹا مہینوں پہلے اپنے والد اور اپنے اہل خانہ کے ساتھ ریاض منتقل ہوا تھا۔
اس سے قبل رونالڈو جونیئر اپنے ایک دوست کے ساتھ عربی زبان میں گفتگو کرتا بھی نظر آیا تھا۔ دوست نے عربی میں حال پوچھا تو رونالڈو کے بیٹے نے کہا ’’ الحمد اللہ‘‘