ماہرین کا گرمیوں میں طویل مسافت کےسفر سے گریز کا مشورہ
حادثات کی روک تھام کے لیے سرگرم’امان ایسوسی ایشن‘ کے رکن ابراہیم ابو شرارہ نے سفر کے دوران خاص طور پر گرمیوں میں حفاظتی اور احتیاطی عوامل کو اپنانے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔
ابو شرارہ نے سعودی عرب کے ’الاخباریہ‘ چینل کو بتایا کہ "گرمیوں کے دوران طویل فاصلے کا سفر نہ کرنا بہتر ہے۔ خاص طور پر زیادہ درجہ حرارت کے دنوں میں طویل مسافت کے سفر سے گریز کرنا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ گاڑیوں کے مکینکس زیادہ درجہ حرارت کی وجہ سے زیادہ دیر تک ڈرائیونگ برداشت نہیں کر سکتے۔
فيديو | "تجنب القيادة سفراً في فصل الصيف"..
— برنامج اليوم (@Studioekhbariy) July 27, 2023
عضو جمعية أمان للوقاية من الحوادث إبراهيم أبو شرارة: ميكانيكيا المركبات لا تتحمل القيادة لفترات طويلة بسبب ارتفاع درجات خاصة فترة الظهيرة #برنامج_اليوم pic.twitter.com/SyP3g0rjnE
انہوں نے کہا کہ لمبے عرصے تک سفر کرنے کی صورت میں گاڑی کو چیک کرنا چاہیے اور سفر کے لیے اس کی تیاری، گاڑی کی مکینیکل درستی، ٹائراور گاڑی میں موجود ذاتی اشیاء کو ایندھن کی تیاری کے لیے چیک کرنا چاہیے۔ یہ دیکھنا چاہیے کہ آیا گاڑی سفر کے دوران گرمی برداشت کر سکتی ہے یا نہیں۔