ایک آسٹریلیائی سوشل میڈیا شخصیت نے سمندر کے وسط میں ایک عجیب منظر فلمایا جس میں پر سکون افق پر ایک بڑی ہمپ بیک وہیل سرکے بل کھڑی دیکھی گئی ۔
وہیل مچھلی کا یہ ایک ایسا انداز ہے جو سائنسدانوں کے مطابق نادر واقعہ سمجھا جاتا ہے۔
اس عجیب و غریب منظر کو فلمانے والے آسٹریلوی ٹک ٹاکر بروڈی ماس کا کہنا ہے کہ اچانک ایک وہیل کی دم ان کے سامنے سمندر کی سطح کو چھید کرتے ہوئے نمودار ہوئی۔
ماس نے مزید کہا: "ایک بہت بڑی وہیل کی دم افقی سمت کھڑی ہے، یہ بالکل بے حرکت ہے، اور ایک چھوٹی وہیل اس کے ارد گرد تیر رہی ہے۔"
ماس نے یہ نہیں بتایا کہ یہ منظر کہاں فلمایا گیا۔تاہم "ٹیل سیلنگ" کا یہ واقعہ کافی اچھوتا مانا جاتا ہے۔
ماضی میں وہیل واچنگ ویسٹرن آسٹریلیا نے بھی 2019 اور 2020 میں ایسے ایک خصوصی منظر کو کیمرے میں قید کیا تھا جب ایک مادہ وہیل اس حالت میں کھڑی تھی اور اس کے بچے اس کے ارد گرد اسی طرح تیر رہے تھے، جیسا کہ ماس نے دیکھا۔
اسی طرح برازیل کے ساحل پر ایک ٹیل سیلنگ واقعہ میں نوجوان وہیل کو دودھ پیتے ہوئے دیکھا گیا۔
سائنسدان اس رویے کی مکمل توجیہ نہیں پیش کر پائے۔
سائنسی میگزین "سائنس الرٹ" کے مطابق یہ ممکن ہے کہ رویے کا تعلق آرام کرنے سے ہو۔
اسی طرح ایک ماں وہیل آرام کرنے کے لیے الٹا پلٹ سکتی ہے تاکہ وہ اپنے بچے پر نظر رکھ سکے۔
ٹیل سیلنگ جسم کو ٹھنڈا کرنے کی ایک کوشش بھی ہوسکتی ہے۔
برازیل کے مطالعے میں محققین نے نوٹ کیا ہے کہ وہیل کی دم بہت زیادہ عروقی ہے، جس کا مطلب ہے کہ اسے جسم سے گرمی جذب کرنے یا خارج کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
-
ناروے کی مبینہ روسی وہیل جاسوس سویڈن کے ساحل کے قریب دوبارہ نمودار
ایک سفید "بیلوگا" وہیل جسے روسی بحریہ نے اس کے جسم کے گرد آلات نصب کرکے جاسوسی کے ...
بين الاقوامى -
جاپان میں وہیل مچھلی کے گوشت کی مشینوں کے ذریعہ فروخت
اینٹی وہیلنگ گروپوں کے احتجاج کے باوجود گوشت بیچنے کے لیے نیا طریقہ ڈھونڈ لیا گیا
بين الاقوامى -
دیوہیکل وہیل مچھلیوں کی لڑائی میں طمانچے، چیخیں اس ویڈیو میں دیکھیں
پیسیفک وہیل واچنگ سوسائٹی نے جمعرات کو بحیرہ سیلش میں ایک عجیب واقعہ دیکھا جو ...
بين الاقوامى