جدہ میں پلاسٹک کی چادر سے بنی دنیا کی سب سے بڑی دیوار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں پلاسٹک کی چادر سے بنی ایک دیوار نے گینز بک آف ریکارڈز میں اپنا نام داخل کرا لیا ہے۔ یہ دیوار جدہ میونسپلٹی نے 383 مربع میٹر کے رقبے پر بنائی ہے۔ جدہ میونسپلٹی کے رضاکاروں نے دیوار کی تعمیر کی اور اس کو بنانے میں 8 ماہ لگے۔ پینٹنگ سے مزین اس دیوار میں 4 لاکھ پلاسٹک کی چادریں استعمال کی گئی ہیں۔

جدہ کی میونسپلٹی نے نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سال 2023 کے لیے پلاسٹک کی چادر سے بنی دنیا کی سب سے بڑی دیوار کو سپانسر کرکے ایک ریکارڈ قائم کیا گیا ہے۔ اس دیوار کو ماہر ماحولیات خلود الفضلی نے تعمیر کرایا اور گنیز بک آف ریکارڈز میں نام درج کرایا ہے۔ یہ دیوار سیکرٹریٹ میں سماجی ذمہ داری کی جنرل ایڈمنسٹریشن کے اقدامات کے سلسلہ کی ہی ایک کڑی ہے۔

جدہ کی میونسپلٹی میں سماجی ذمہ داری کے ڈائریکٹر جنرل انجینئر ھتان بن ہاشم حمودہ نے کہا کہ اس دیوار کا مقصد آرٹ کے کاموں میں پلاسٹک کو دوبارہ استعمال کرکے ماحولیات کے تحفظ کی اہمیت کے بارے میں بیداری پیدا کرنا اور ماحول کو آرٹ کے ساتھ جوڑنے پر زور دینا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں