جدہ کی ڈائریکٹر ایجوکیشن منال اللھیبی نے نئے تعلیمی سال کے آغاز کے موقع پر اتوار کی صبح شداد بن اوس ایلیمنٹری سکول سمیت متعدد سکولوں کا معائنہ کیا ہے۔ ان کےاس دورے کا ویڈیو کلپ وائرل ہوگیا۔
ویڈیو کلپ میں جدہ میں ڈائریکٹر ایجوکیشن کو دکھایا گیا جب وہ نئے تعلیمی سال کے آغاز کی گواہی دے رہی تھیں۔ انہوں نے جسمانی مشقوں کی پیروی کی جس میں مرد اور خواتین طلبہ نے حصہ لیا۔ انہوں نے مرد اور خواتین اساتذہ سے خطاب کیا اور کہا کہ طلبہ آپ سے سنجیدگی، نظم و ضبط اور تنظیم سیکھتے ہیں ۔ ان میں اقدار، اخلاق اور رواداری کو پیوست کیا جائے۔ منال اللھیبی نے بھی سکول کے ملازمین کے ساتھ طلبہ میں کورسز کی تقسیم میں حصہ لیا اور کئی کلاس روم سیشنز میں شرکت کی۔
خیال رہے "اللھیبی" سعودی عرب کی تاریخ میں اس عہدے پر فائز ہونے والی پہلی خاتون ہیں۔ سعودی وزیر تعلیم یوسف البنیان کی جانب سے انہیں جدہ گورنریٹ میں ڈائریکٹر جنرل ایجوکیشن مقرر کرنے کے فیصلے کے بعد انہوں نے بہت سے بین الاقوامی اور مقامی تربیتی اور ترقیاتی پروگراموں کا انعقاد کرایا ہے۔