الھلال سعودی کلب کے اسٹار نیمار دا سلوا کے مداحوں نے ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ برازیل کے نیمار اپنے ساتھی محمد کنو کی مدد سے عربی میں گنتی کے اعداد سیکھ رہے ہیں۔
اس کلپ کو سوشل نیٹ پر زبردست پذیرائی حاصل ہوئی۔ اس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نیمار نے تین سے سات تک کے اعداد دہراتے ہیں۔ صحیح طریقے سے عدد دہرانے کے بعد ان کے چہرے پر خوشی کے آثار نمایاں طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ برازیلین کھلاڑی 31 سالہ نیمار دا سلوا فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمین کے ساتھ معاہدہ ختم ہونے کے بعد سعودی کلب الھلال سے وابستہ ہو گئے تھے۔ نیمار نے سعودی الھلال کلب کے ساتھ 2025ء تک کھیلنے کا معاہدہ کیا ہے۔
ادھر دوسری جانب نیمار نے خود کو سعودی ثقافت میں ضم کرنا شروع کیا ہے۔ سعودی عرب کے 93 ویں قومی دن کے موقعے پر نیمار کو یوم الوطنی کی عوامی تقریبات میں شریک دیکھا گیا ہے۔ الھلال کلب نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر پوسٹ کردہ ایک ویڈیو کلپ میں انہیں سعودی عرب قومی لباس پہنے دیکھا گیا ہے۔
نيمار يتعلم الارقام بالعربية #الهلال_الشباب
— ᎡOOᏰᎬN|C19✨66 (@s7xoq) September 29, 2023
pic.twitter.com/9DYc3FJy8F
لوک موسیقی کی دھنوں پر نیمار نے تلوار ہاتھ میں اٹھا کر مشہور عرضہ ڈانس کیا اور الھلال کلب میں اپنے ساتھیوں کی معیت میں بہت پرجوش نظر آئے۔
جب سے نیمار الھلال کلب میں آئے ان کی والدہ نے پہلی مرتبہ نقاب پہن کر عرب ثقافت کی نمائندگی کی۔ انہوں نے اونٹوں پر سواری کے ساتھ عربی کافی بھی نوش کی۔ انہیں عرب خواتین کے انداز میں بڑے آرائشی زیورات پہنے دیکھا گیا۔
بین الاقوامی سٹار الھلال میں شمولیت سے 10سال قبل ہی سعودی کلچر سے آگاہ ہیں۔ انہوں نے 2013 کے موسم گرما میں بارسلونا منتقل ہو کر اپنے کیریئر کا سب سے بڑا قدم اٹھانے سے پہلے کوپا لیبرٹادورس جیتنے میں سانتوس کی قیادت کی۔
سنہ 2017ء کے موسم گرما میں وہ بارسلونا کے ساتھ معاہدے کو توڑ کر پیرس سینٹ جرمین چلے گئے۔ اس معاہدے کی مالیت 222 ملین یورو تھی، جس نے انہیں فٹ بال کی تاریخ کا سب سے مہنگا کھلاڑی بنا دیا۔ فرانسیسی کلب انہوں نے 3 بار فرانسیسی کپ کے علاوہ پانچ بار مقامی چیمپئن شپ جیتی۔