سعودی عرب میں جزائر فرسان کے سمندر میں اورکا وہیل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ مملکت میں جنگلی حیات کی افزائش کے قومی مرکز کا کہنا ہے کہ اورکا وہیل سمندری ممالیہ میں شمار ہوتی ہے۔
یہ اپنی ذہانت اور انسانوں سے دوستی کے حوالے سے مشہور ہے۔ اس نسل کی وہیل سمندری ماحولیات کی سلامتی کے لیے بڑی اہمیت رکھتی ہیں۔
یاد رہے اورکا وہیل کو قاتل وہیل بھی کہا جاتا ہے۔ یہ سیاہ وہیل والے خاندان سے نسبت رکھتی ہے۔
مضبوط ڈھانچے اور طاقتور عضلات ہوتے ہیں ۔ اس کی کمر اور دونوں طرف کے بالائی حصے کا رنگ سیاہ ہوتا ہے جبکہ پیٹ اور نچلے دونوں حصے سفید ہوتے ہیں۔ اس کا سر بھاری جبکہ جبڑے مضبوط ہوتے ہیں۔