اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے بھارت میں مسمار کی گئی بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر کی مذمت کی ہے۔
منگل کو او آئی سی نے اپنے بیان نے کہا کہ ’او آئی سی جنرل سیکریٹریٹ نے بھارت کے شہر ایودھیا میں واقع مسمار کی گئی بابری مسجد کے مقام پر ’رام مندر‘ کی حالیہ تعمیر اور افتتاح پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔‘
بیان کے مطابق ’وزراء خارجہ کی کونسل کی طرف سے اپنے گذشتہ اجلاسوں میں ظاہر کیے گئے او آئی سی کے موقف کے مطابق جنرل سیکرٹریٹ ان اقدامات کی مذمت کرتا ہے جس کا مقصد بابری مسجد کی صورت میں اسلامی تہذیب کے نشانات کو مٹانا ہے، جو پانچ صدیوں سے بالکل اسی جگہ پر قائم رہی۔‘
پیر کو رام مندر کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے تقریباً آٹھ ہزار افراد کو مدعو کیا گیا تھا، جبکہ 10 ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں کو سکیورٹی کی ڈیوٹی پر تعینات کیا گیا تھا۔
اس کے بعد پاکستان کے دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا کہ ’پاکستان ایودھیا میں گرائی جانے والی بابری مسجد کی زمین پر رام مندر کی تعمیر کی مذمت کرتا ہے۔‘
-
بابری مسجد کی زمین پر رام مندر کی تعمیر پر پاکستان کا شدید احتجاج ومذمت
جنوبی مشرقی ایشیا میں نریندر مودی مسلمانوں کے حوالے سے نیتن یاہو کا کردار ادا کر ...
ایڈیٹر کی پسند -
نریندر مودی نے ایودھیا میں مسجد کی جگہ پر مزعومہ رام مندر کا افتتاح کر دیا
فوجی ہیلی کاپٹرز سے گل پاشی؛ آر ایس ایس کے سربراہ، امیتابھ، مادھوری اور رجنی کانت ...
بين الاقوامى