سعودی عرب میں سوشل میڈیا کی ویب سائٹس پر بلی اور بطخ کی غیر معمولی دوستی کے چرچے ہو رہے ہیں جن کی تصاویر اور ویڈیوز کو #كبلز_الخبر کے نام سے شئیر کیا جارہا ہے۔
كل هؤلاء اتجمعوا في كورنيش الخبر عشان
— 𝗠𝗢𝗛𝗔𝗠𝗠𝗘𝗗💎 (@optimistic2025) February 2, 2024
البطه و القطه ( البسّه ) 🤷🏻♂️#كبلز_الخبر
pic.twitter.com/VKAnKzhNrF
گزشتہ کچھ ایام سے الخبر کورنش کی بطخوں والی جھیل میں سیر کے لیے آنے والے افراد نے نوٹ کیا کہ ایک بلی اور بطخ میں غیر معمولی دوستی ہے۔ اسی دوران کسی صارف نے ان کی اٹھکھیلیوں کو کیمرے میں ریکارڈ کر کے سوشل میڈیا پر چڑھا دیا جو وائرل ہو گیا۔
پارک میں لوگوں کی آمد میں اضافہ
مرد کیا، عورتیں اور بچے کیا، سوشل میڈیا ایکٹویسٹ کیا یہاں تو ٹی وی چینل والے کیمرے لے کر بیچاری بلی اور بطخ کے پیچھے پیچھے بھاگتے پھر رہے ہیں۔
الأمور اليوم #الجمعه بينهم والعلاقه طيبه
— Abu abdulla (@aroq_11) February 2, 2024
❤️❤️
#كبلز_الخبر pic.twitter.com/Hqp5TESEMD