ماہ صیام کے آتے ہی مسجد حرام میں روزہ داروں اور نمازیوں کا ھجوم بڑھ گیا ہے۔
ماہ صیام کے پہلے روزے کی افطاری کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ایمان پرور مناظرکو بےحد پسند کیا جا رہا ہے۔ اب مناظر میں مسجد حرام میں افطار کی ذمہ دار انتظامیہ کو افطاری کا اہتمام کراتے اور روزہ داروں کو روزہ افطار کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
مخیر حضرات کی طرف سے ماہ صیام کے مقدس ایام میں مسجد حرام میں روزہ داروں کی افطاری کے لیے بڑھ چڑھ کر اہتمام کیا جاتا ہے۔
یہ عام مسلمانوں میں انسانی اور سماجی یکجہتی کے اصول کو مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ مذہبی، اخلاقی اور قومی فرض کے تصور کو مضبوط اور ترقی دینے کا ثبوت ہے۔
افطار دسترخوان مسجد حرام کے طول عرض میں پھیلے اور ان پر تا حد نگاہ روزہ داروں کو بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔
دوسری جانب حکومت کے سرکاری ادارے اور نجی اداروں کی طرف سے افطار کے پروگرام کو مربوط بنانے کے لیے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ ہرافطاری کے موقعے پر روزہ داروں کو پرسکون ماحول فراہم کیا جا سکے۔