کیٹ ٹھیک ہے: برطانوی شہزادہ ولیم کا غیر معمولی بیان آگیا
اس وقت پرنسس آف ویلز کیٹ مڈلٹن کینسر سے بچاؤ کی کیموتھراپی سے گزر رہی ہیں برطانوی شہزادہ ولیم نے اپنی اہلیہ کی صحت کے متعلق غیر معمولی تبصرہ کیا اور کہا ہے کہ کیٹ ٹھیک ہیں۔
انہوں نے یہ بیان انگلینڈ کے جنوب مغرب میں کارن وال کے ساحل پر واقع جزائر آف سائلی میں سینٹ میریز کمیونٹی ہسپتال کے دورے کے دوران دیا۔ اس دورے کے دوران ان کی اہلیہ کی صحت کے بارے میں پوچھا گیا تو ولیم نے کہا "وہ ٹھیک ہیں، شکریہ" ۔ واضح رہے کہ کیٹ نے مارچ میں اعلان کیا تھا کہ اس سال کے شروع میں پیٹ کی سرجری کے بعد انہیں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی جس کا وہ علاج کرا رہی ہیں۔
تاہم اس وقت جوڑے کے دفتر نے کہا تھا کہ وہ شہزادی کی صحت کی حالت کے بارے میں باقاعدہ اپ ڈیٹ فراہم نہیں کریں گے۔ شہزادی اس وقت تک عوامی فرائض دوبارہ شروع نہیں کریں گی جب تک کہ ڈاکٹر انہیں ایسا کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔