نیویارک: نقاب پوش کی سڑک پر خاتون سے زیادتی، ویڈیو وائرل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

امریکہ کے شہر نیویارک میں ایک خوفناک واقعہ پیش آیا اور اس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ ایک نقاب پوش شخص نے سڑک پر چلتی خاتون کے گلے میں پیچھے سے آکر بیلٹ ڈالی اور اسے زمین پر گھسیٹا، اس کا گلا گھونٹا اور پھر دو کاروں کے درمیان اسے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد حکام حرکت میں آگئے۔ اس سفاک ملزم کو اس کی ماں کی مدد سے گرفتار کر لیا گیا۔ خاتون کی عزت سے کھیلنے والے بدمعاش کی والدہ نے بتایا کہ وہ اپنے "بیمار بیٹے" کو خود کو حکام کے حوالے کرنے پر راضی کرنے کے لیے رات بھر جاگتی رہی۔

56 سال کی بیورلی پارکس نے بتایا میں نے اس کی گرفتاری میں مدد کی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم 39 سالہ کاشان پارکس کو ہفتہ کے روز حراست میں لیا گیا اور اس پر فرسٹ ڈگری ریپ کا الزام لگایا گیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق بے روزگار کاشان حالیہ ہفتوں میں شراب نوشی اور منشیات کے مسائل کا شکار رہا۔ اس نے گزشتہ ماہ جب سے بیلیز کے ایک ہسپتال میں اپنے والد کی موت کا سنا تھا وہ پریشان تھا۔ والدہ نے کہا کہ کاشان پارکس کا ایک سال کا بچہ ہے۔ میں نے نشے میں ہونے اور غمگین ہونے کے باوجود اسے اپنے بیٹے کو اپنے اعمال کی ذمہ داری لینے پر مجبور کیا تھا۔ اس نے غلطی کی ہے اور اب خود اس سے نمٹنا ہوگا۔

بیورلی پارکس نے مزید بتایا کہ کاشان، اس کی بیوی اور ان کا جوان بیٹا شمالی کیرولینا میں رہ رہے تھے۔ لیکن وہ حال ہی میں واپس آئے ہیں۔ کاشان پارکس کو اس سے قبل دو مرتبہ گرفتار کیا جا چکا ہے۔ اس پر برونکس میں ایک 46 سالہ خاتون پر مبینہ طور پر حملہ کرنے اور بغیر معاوضے کے بس میں سوار ہونے کا الزام بھی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں