شاہ سلمان کے حکم پر ریاض کی ایک شاہراہ سعودی شاعر شہزادہ بدر بن عبدالمحسن سے منسوب

شہزادہ بدر بن عبدالمحسن کے منفرد شاعرانہ تجربے نے سعودی اور عربی ادب پر گہرا اثر چھوڑا ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ریاض کی ایک شاہراہ کا نام سعودی شاعر شہزادہ بدر بن عبدالمحسن کے نام پر رکھنے کا حکم دیا ہے۔ یہ حکم ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی سفارش پر جاری کیا گیا۔

شہزادہ بدر بن عبدالمحسن کے منفرد شاعرانہ تجربے نے سعودی اور عربی ادب پر گہرا اثر چھوڑا ہے۔ یہ شاہراہ امیرہ نورہ بنت عبدالرحمن یونیورسٹی کے مغرب میں واقع ہے جس کے شمال میں کنگ سلمان روڈ اور جنوب مں الثمامہ روڈ اس سے متصل ہے۔

یاد رہے کہ سعودی شاعر شہزادہ بدر بن عبدالمحسن 75 برس کی عمر میں پیرس میں علالت کے بعد انتقال کر گئے تھے۔

عرب دنیا میں سعودی شاعری کو مقبول بنانے کے معمار شہزادہ بدر بن عبدالمحسن کی شاعری کو بہت سے معروف عرب فنکاروں نے گانوں میں امر کر دیا جن میں طلال مدح، محمد عبدو اور دیگر شامل ہیں۔

ان کے حب الوطنی کے الفاظ اور گیتوں نے خاص طور پر سعودیوں کے ساتھ گہرا تعلق قائم کیا جس سے ان کے اور ان کی قوم کے لوگوں کے درمیان ایک مضبوط رشتہ قائم ہوا۔

شہزادہ بدر بن عبد المحسن کا شمار جزیرہ عرب کے جدید شعرا میں ہوتا ہے۔ انہوں نے شعر وادب کے حوالے سے خدمات انجام دیں اور کئی تصانیف چھوڑی ہیں۔ ان کی خدمات کے اعتراف میں شاہ سلمان بن عبد العزیز نے 2019 میں انہیں کنگ عبد العزیز ایوارڈ سے نوازا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں