میکسیکو میں ایک تفریحی مقام میں درجنوں بچوں اور خواتین کے سامنے ایک جوڑے کو بجلی کا کرنٹ لگ گیا۔ کرنٹ لگنے کا وڈیو کلپ انٹرنیٹ پر پھیل گیا جس میں ایک سیاحتی مقام میں ایک جاکوزی کے گرد خواتین اور بچوں کو چیخیں مارتا دکھایا گیا۔ بعد میں یہ سامنے آیا کہ دو افراد کو سب کی آنکھوں کے سامنے کرنٹ لگ گیا۔ مرد کی موت ہوگئی اور خاتون شدید زخمی ہوگئی۔
ٹیکساس کے شہر ایل پاسو سے تعلق رکھنے والا شخص میکسیکو کے ایک ریزورٹ کے اندر دم توڑ گیا جب کہ اس کی اہلیہ کو جان لیوا زخموں کے بعد تشویشناک حالت میں امریکا منتقل کیا گیا۔ سونورا سٹیٹ کے پراسیکیوٹر کے دفتر نے فیس بک پر ایک بیان میں کہا کہ 43 سالہ شخص جاکوزی میں دوسرے شخص کے ساتھ تھا جب دونوں کرنٹ لگنے سے بے ہوش میں چلے گئے۔ پبلک پراسکیوٹر کے دفتر نے بتایا کہ واقعہ منگل کی رات تقریباً ساڑھے آٹھ بجے پورٹو پیناسکو ریزورٹ کے ایک پرائیویٹ کمپلیکس کے پول ایریا میں پیش آیا۔
پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر نے بتایا کہ بجلی کی خراب تاریں بجلی کے کرنٹ کی وجہ ہو سکتی ہیں۔ جائے وقوعہ سے حاصل ہونے والی ویڈیو میں تماشائیوں کو چیختے ہوئے اور جاکوزی کے ارد گرد جمع ہوتے ہوئے دکھایا گیا ہے جب کہ کوئی زمین پر پڑے شخص کے سینے کو دبا رہا ہے۔