حج 1445

مشاعر مقدسہ میں ننھے منھے حجاج کرام کے فرت مسرت سے بھرپور جذبات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

مشاعر مقدسہ میں حج سیزن کے دوران گرمی کے شدید موسم اور مناسک کی ادائیگی کے دوران عازمین کی تھکاوٹ کے باوجود کم سن حجاج کرام کے مسکراتے چہرے سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز ہیں۔ بہت سے والدین جو اپنے ساتھ کم بچوں کو حج پر لائے تھے نے اپنے بچوں کے ساتھ حج کے دوران تصاویر بنائیں۔ ان میں والدین اور بچوں کو سفید احرام میں دیکھا جاسکتا ہے۔ شدید گرمی کے باوجود بچےبہت زیادہ خوش دکھائی دیتے ہیں۔

حج کے موقع پر بچے
حج کے موقع پر بچے

عبادات کی ادائیگی کے دوران آپ دیکھتے ہیں کہ ایک بچہ اپنی ماں کی تقلید کرتے ہوئے دعا میں اپنے ننھے منھے ہاتھ آسمان کی طرف بلند کیے ہوئے ہے۔ ایک دوسرے بچے کو حجاج کے ساتھ تلبیہ پڑھتے دیکھا جا سکتا ہے۔

حج کے موقع پر بچے
حج کے موقع پر بچے

حج بچوں کو اپنے خاندانوں کے روحانی اور مذہبی جذبات کو بانٹنے اور اسلام میں عبادات کی اہمیت کے بارے میں جاننے کا ایک منفرد موقع فراہم کرتا ہے، یہ بات یقینی ہے کہ بچوں پر حج اور اس کی مناسک ادا کرنا فرض نہیں ہے لیکن بعض والدین کی خواہش ہو سکتی ہے کہ وہ اس مقدس سفر میں اپنے بچوں کو بھی ساتھ لے جائیں اور انہیں بھی بیت اللہ کے دیدارکا شرف حاصل کرنے اور سفر کو یادگار بنانے کا موقع فراہم کریں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں