تجزیاتی ویب سائٹ ’’ ورلڈ پاپولیشن ریویو‘‘ کےنئے اعداد وشمار کے مطابق سعودی عرب ان عرب ممالک کی فہرست میں سرفہرست ہے جو سب سے زیادہ سنیپ چیٹ استعمال کرتے ہیں۔ عراق دوسرے اور مصر تیسرے نمبر پر آیا ہے۔ یہ اعداد و شمار خلیجی ملکوں اور شمالی افریقہ کے ملکوں میں سنیپ چیٹ ایپ کے سامعین کے تنوع کی عکاسی کر رہے ہیں۔
ایپلی کیشن خطے کے نوجوانوں میں بہت مقبول ہے کیونکہ یہ روزانہ کے لمحات کو بات چیت اور شیئر کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ اس اعداد و شمار سے عرب دنیا میں سب سے زیادہ بااثر سماجی ایپلی کیشنز میں سے ایک کے طور پر سنیپ چیٹ کی پوزیشن مضبوط ہوتی ہے۔
سعودی عرب سب سے زیادہ سنیپ چیٹ استعمال کرتا ہے۔ سعودی عرب میں "Snapchat" کے صارفین کی تعداد 2024 کے دوران تقریباً 23.3 ملین صارفین تک پہنچ گئی ہے۔ یہ گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریباً 2.3 ملین صارفین کا اضافہ ہے۔ اس سے سعودی عرب سنیپ چیٹ کے استعمال کرنے والا فعال ملک بن کر سامنے آیا ہے۔ صارفین کی تعداد کے اعتبار سے ٗ-عرب دنیا میں پہلے نمبر کے ساتھ سعودی عرب پوری دنیا میں سنیپ چیٹ استعمال کرنے والا پانچواں بڑا ملک بن گیا ہے۔ عراق سنیپ چیٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد کے لحاظ سے عالمی سطح پر ساتویں اور عرب دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔
عراق میں سنیپ چیٹ ایپلی کیشن کے صارفین کی تعداد 15.9 ملین تک پہنچ گئی ہے۔ یہاں گزشتہ سال کے مقابلے صارفین کی تعداد میں 200 ہزار کی کمی واقع ہوئی ہے۔ سنیپ چیٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد کے لحاظ سے مصر عرب دنیا میں تیسرے اور دنیا میں نویں نمبر پر ہے۔ مصر میں ایپلی کیشن کے استعمال کرنے والوں کی تعداد اس سال تقریباً 12.3 ملین تک پہنچ گئی۔ گزشتہ برس یہ تعداد 15.4 ملین تھی۔
سنیپ چیٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد کے لحاظ سے الجزائر عرب دنیا میں چوتھے نمبر پر آیا جس کے صارفین کی تعداد 7.5 ملین ہے۔ اس کے بعد مراکش 5.4 ملین صارفین کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔
سنیپ چیٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد 4.1 ملین تک پہنچنے کے بعد متحدہ عرب امارات عرب دنیا میں چھٹے نمبر پر ہے۔ اس کے بعد اردن 3.8 ملین صارفین کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہے۔ کویت 2.2 ملین صارفین کے ساتھ آٹھویں نمبر پر ہے پھر عمان 1.9 ملین صارفین کے ساتھ نویں نمبر پر ہے۔ تیونس 1.2 ملین صارفین کے ساتھ "Snapchat" ایپلی کیشن استعمال کرنے والے ٹاپ 10 عرب ممالک کی فہرست میں دسویں نمبر پر ہے۔
سنیپ چیٹ صارفین کی تعداد کے اعتبار سے ٹاپ ٹین عرب ملکوں کی فہرست یوں بنے گی۔
1- سعودی عرب: 23.3 ملین صارفین۔
2- عراق: 15.9 ملین صارفین۔
3- مصر: 12.3 ملین صارفین۔
4- الجزائر: 7.5 ملین صارفین۔
5- مراکش: 5.4 ملین صارفین۔
6- متحدہ عرب امارات: 4.1 ملین صارفین۔
7- اردن: 3.8 ملین صارفین۔
8- کویت: 2.2 ملین صارفین۔
9- عمان: 1.9 ملین صارفین۔
10- تیونس: 1.2 ملین صارفین۔