انڈے کی زردی کا رنگ بہت سے لوگوں کو کیوں الجھا دیتا ہے؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 4 منٹ

انڈے بہت سے مختلف غذائی اجزاء سے بھری ہوئی خوراک ہے۔ ان میں بہت سے وٹامنز اور منرلز ہوتے ہیں جو کسی بھی صحت مند غذا کا لازمی حصہ ہیں۔ تاہم انڈے کی زردی کا رنگ بہت سے لوگوں کو الجھن میں ڈال دیتا ہے کیونکہ انڈے کی زردی کا رنگ ہمیشہ ایک جیسا نہیں ہوتا۔ ماہرین نے انڈے کی زردی کا رنگ مختلف ہونے کی وجوہات بیان کی ہیں۔

چکن کی خوراک

اس حوالے سے غذائیت کی ماہر لیزا سٹیل نے وضاحت کی ہے کہ انڈے کی زردی کا رنگ مکمل طور پر مرغی کی خوراک پر منحصر ہے۔ انہوں نے کہا کہ زینتھوفیل اور کیروٹین سے بھرپور غذائیں انڈے کی زردی کو گہرا اور نارنجی بنا دے گی۔ انہوں نے فاکس نیوز کو یہ بھی بتایا کہ کیروٹین نارنجی رنگ کے کھانے میں پایا جاتا ہے۔ ان میں گاجر، آم، کینٹالوپ اور کدو شامل ہیں۔ زینتھوفیل پتوں والی سبزیوں جیسے پالک اور گوبھی میں پایا جا سکتا ہے۔

مخصوص سٹیکرز

تاہم فیڈ کمپنیوں اور کمرشل انڈوں کے فارموں نے گہرے انڈے کی زردی بنانے کے لیے حل تلاش کیے ہیں۔ لیزا سٹیل کا کہنا ہے کہ فیڈ سے متعلق افراد ہوشیار ہو گئے اور انھیں احساس ہوا کہ صارفین نارنجی زردی دیکھنا چاہتے ہیں۔ اس لیے انہوں نے میری گولڈ جیسی چیزیں شامل کرنا شروع کردی ہیں۔ انہوں نے زردی کے نارنجی رنگ کو مصنوعی طور پر زیادہ کرنے کے لیے میٹھی مرچ، سمندری سوار اور مکئی بھی غذا میں شامل کرنا شروع کردی ہے۔

آئسٹاک
آئسٹاک

اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ انڈے زیادہ سے زیادہ غذائیت سے بھرپور ہوں غذائی ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ گاہک گروسری سٹورز میں انڈے کے کارٹن پر مخصوص لیبل تلاش کریں۔

مرغیاں پالنا

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ چراگاہوں یا آزاد رینج پر پرورش پانے والی مرغیاں عموماً گہرے اور زیادہ نارنجی رنگ والی زردی کے ساتھ انڈے دیتی ہیں۔ ان کی خوراک بنیادی طور پر گھاس اور دیگر پودوں پر مشتمل ہوتی ہے۔ انہوں نے تصدیق کی کہ چراگاہوں میں پرورش پانے والی مرغیوں سے پیدا ہونے والے انڈوں میں صحت مند اور متنوع خوراک کی وجہ سے کولیسٹرول کم اور غذائی اجزا زیادہ ہوتے ہیں۔

براؤن یا سفید انڈے؟

جہاں تک چھلکے کے رنگ کا تعلق ہے تو انہوں نے وضاحت کی کہ انڈے کی زردی کے برعکس چھلکے کے رنگ کا انڈے کی غذائیت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ کچھ لوگوں نے ہمیشہ سفید پر بھورے انڈوں کو ترجیح دی ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھورے انڈے سفید رنگ والے انڈوں کے مقابلے میں زیادہ مہنگے ہیں۔

آئسٹاک
آئسٹاک

اس حوالے سے نیویارک میں ایک انڈے فارم کے مالک ڈینیئل برے نے سی این این کو بتایا کہ بنیادی طور پر غذائیت کے لحاظ سے بھورے انڈوں اور سفید انڈوں میں کوئی فرق نہیں ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ یہ معاملہ چکن کی نسل سے متعلق ہے۔ کچھ نسلیں جیسے سفید لیگورن مرغیاں سفید چھلکے والے انڈے دیتی ہیں۔ دوسری نسلیں جیسے رہوڈ آئی لینڈ ریڈ مرغیاں بھورے خول والے انڈے دیتی ہیں۔

یونیورسٹی آف کیلی فورنیاں میں نیوٹریشن سائنسز پروگرام کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جان فرینک نے کہا ہے کہ چھلکے کے رنگ کے لحاظ سے انڈوں کی غذائیت میں کوئی فرق نہیں ہوتا۔ میرے خیال میں کسی وجہ سے صارفین کو یقین ہو گیا ہے کہ بھورے انڈے صحت مند ہیں حالانکہ ایسا نہیں ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں