ماہ صیام کا پہلا جمعہ، مسجد حرام سے خطبے کا 11 عالمی زبانوں میں ترجمہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

المسجد الحرام اور مسجد نبوی کے امور کی دیکھ بھال کرنے والی جنرل اتھارٹی نے رمضان المبارک کے پہلے جمعہ کے خطبہ کا 11 عالمی زبانوں میں ترجمہ کی سہولت فراہم کی۔ جنرل اتھارٹی نے ’’ منارۃ الحرمین‘‘ پلیٹ فارم کے ذریعے جمعہ کے خطبہ کو انگریزی، فرانسیسی، اردو، فارسی، مالائی، ترکی، چینی، انڈونیشی، روسی، انڈونیشیائی اور دیگر زبانوں میں ترجمہ کرکے نشر کیا۔

یہ کوششیں اتھارٹی کی جانب سے اپنے مذہبی پیغام کو پہنچانے اور اسے عالمی سطح پر نشر کرنے کے لیے کی گئی ہیں۔ "منارۃ الحرمین " ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے جس کا تعلق دو مقدس مساجد کے شرعی مواد سے ہے۔

یہ پلیٹ فارم شرعی مواد میں بہتری لاتا ہے۔ خطبہ کی خدمات، اسباق، ڈیجیٹل لیکچرز فراہم کیے جاتے ہیں۔ دو مقدس مساجد کی براہ راست نشریات، خطبہ جمعہ کا ترجمہ اور یومِ عرفہ کے خطبہ کے علاوہ دیگر علماء کرام کے خطبات بھی اس پلیٹ فارم سے مہیا کیے جاتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں