خوراک میں سادہ سی تبدیلی سے زندگی کو کیسے طول دیا جا سکتا: رپورٹ

ویجیٹیبل آئل میں روزانہ 10 گرام اضافے سے کینسر 11 فیصد اور امراض قلب سے موت کے خطرہ میں 6 فیصد کمی متوقع

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

ایک تحقیق، جس میں دو لاکھ 20 ہزار سے زیادہ افراد کو شامل کیا گیا، میں سبزیوں کے تیل کے مقابلے میں مکھن کے استعمال کو دیکھا گیا ہے۔ تحقیق کے نتائج سے پتہ چلا ہے کہ ایک سادہ تبدیلی بیماریوں سے بچاتے ہوئے زندگی کو طول دینے کے آسان طریقوں میں سے ایک ثابت ہوسکتی ہے۔ یہ تحقیق ویب سائٹ "نیو اٹلس" پر "JAMA Internal Medicine" جرنل کے حوالے سے شائع کی گئی ہے۔

مکھن بمقابلہ سبزیوں کا تیل

اگرچہ بہت سے لوگ پہلے ہی جانتے ہیں کہ مکھن بالکل صحت مند غذا نہیں ہے تاہم ایک نئی تحقیق، جو ہارورڈ یونیورسٹی، ایم آئی ٹی اور میساچوسٹس بریگم جنرل ہسپتال کے محققین نے کی ہے، نے اس بات کا تعین کیا ہے کہ اس کا استعمال دائمی بیماری کے بغیر لمبی عمر کو کس طرح متاثر کرتا ہے۔ دوسری طر ف سبزیوں کے تیل کیسے اس کے برعکس کام کرتے ہیں۔

کم شرح اموات

نئی تحقیق میں محققین نے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ جو لوگ سب سے زیادہ مکھن کھاتے ہیں ان کی موت کا امکان کم سے کم مکھن کھانے والوں کے مقابلے میں 15 فیصد زیادہ ہو سکتا ہے۔ اس کے برعکس وہ لوگ جنہوں نے سب سے زیادہ سبزیوں خاص طور پر زیتون، کینولا اور سویا بین کا تیل استعمال کیا، ان کے مرنے کے امکانات ایسے افراد سے 16 فیصد کم تھے جنہوں نے کم سے کم مکھن کھایا تھا۔

محققین نے یہ بھی دریافت کیا کہ سبزیوں کے تیل میں ہر 10 گرام روزانہ اضافے سے کینسر سے موت کے خطرے میں 11 فیصد اور دل کی بیماری سے موت کے خطرے میں 6 فیصد کمی واقع ہوتی ہے۔ محققین نے یہ بھی دیکھا کہ ہر 10 گرام مکھن کھانے سے کینسر سے موت کے خطرے میں 12 فیصد اضافہ ہوتا ہے۔

کھانے میں سادہ تبدیلی

محققین نے روزانہ کی خوراک میں مکھن کو سبزیوں کے تیل کے ساتھ تبدیل کرنے سے موت کے خطرے پر ہونے والے اثرات پر ایک تجزیہ کیا۔ انہوں نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ روزانہ صرف 10 گرام مکھن کو اتنی ہی مقدار میں سبزیوں کے تیل سے تبدیل کرنے سے کینسر سے ہونے والی اموات اور اموات کی مجموعی شرح میں 17 فیصد کمی آئے گی۔

غیر سیر شدہ فیٹی ایسڈ

دو قسم کی چربی کے درمیان بنیادی فرق یہ ہے کہ سبزیوں کے تیل میں مکھن کے مقابلے میں غیر سیر شدہ فیٹی ایسڈز کی زیادہ مقدار ہوتی ہے۔ سیچوریٹڈ فیٹی ایسڈز خون میں نقصان دہ ایل ڈی ایل کولیسٹرول کی زیادہ مقدار کی وجہ سے دل کی بیماریوں اور فالج میں اضافے سے منسلک ہوتے ہیں۔ جب روزانہ کی خوراک میں مکھن کو سبزیوں کے تیل سے تبدیل کیا گیا تو موت کے خطرے میں 17 فیصد کمی واقع ہوئی۔ اس سے معلوم ہوا کہ ایک سادہ غذا کا متبادل – یعنی مکھن کو سویا بین یا زیتون کے تیل سے بدلنا - طویل مدتی صحت کے لیے اہم فوائد کا باعث بن سکتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں