داعش کے ہاتھوں شامی فوجیوں کا بھیانک قتل
عراق اور شام میں برسرپیکار دولتِ اسلامیہ (داعش) کے جنگجوؤں کی سفاکیت روزبروز بڑھتی جارہی ہے اور وہ جب بھی اپنی کوئی نئی ویڈیو جاری کرتے ہیں تو وہ ان کی سفاکیت اور بھیانک ظلم کی نئی داستان بیان کررہی ہوتی ہے۔
اس سے پہلے داعش کی یرغمال صحافیوں ،امدادی کارکنوں یا شامی فوجیوں کو ذبح کرنے یا انھیں قطاروں میں کھڑا کرکے گولیاں مارنے اورعورتوں کو سنگسار کرنے کی ویڈیوز منظرعام پر آچکی ہیں۔اب انھوں نے تین شامی فوجیوں کو اجتماعی سزا دینے کی ویڈیو جاری کی ہے اور اس نے ان کی سفاکیت کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔
انٹرنیٹ پر پوسٹ کی گئی اس ویڈیو میں داعش کا ایک جنگجو ہجوم کو ان تین شامی فوجیوں کے مبینہ جرائم سے آگاہ کررہا ہے اور پھر انھیں روندنے اور ٹھڈے مارنے کی ترغیب دے رہا ہے۔اس ہجوم میں عام لوگ بھی ہیں اور داعش کے نقاب پوش جنگجو بھی نظر آرہے ہیں۔
داعش کے اس جنگجو کے اعلان کے بعد مجمع تینوں شامی فوجیوں پر پِل پڑتا ہے۔لوگ انھیں ٹھڈے مار مار کر ادھ موا کردیتے ہیں۔جب ان کی جان نکل جاتی ہے تو پھر جنگجو ان کی لاشوں کو تین موٹرسائیکلوں کے پیچھے باندھ کر ایک سڑک پر گھماتے ہیں۔
شامی فوجیوں کے بھیانک قتل کا یہ واقعہ بظاہر مشرقی شہر الرقہ میں رونما ہوا ہے۔یہ شہر داعش کی حکومت کا دارالحکومت ہے۔داعش نے عراق اور شام کے ایک وسیع علاقے پر قبضہ کرکے اپنی عمل داری قائم کررکھی ہے۔ان پر امریکا اور اس کے اتحادی ممالک کے جنگی طیاروں نے فضائی حملے شروع کررکھے ہیں لیکن اس کے باوجود داعش کی چیرہ دستیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
-
امریکا: داعش مخالف جنگ، مزید سوا تین ارب ڈالر درکار
اوباما انتظامیہ کی کانگریس سے وسائل فراہمی کی نئی درخواست
بين الاقوامى -
عراقی قبائلیوں نے داعش سے کیسے جانیں بچائیں؟
داعشی جنگجوؤں کے ہاتھوں البونمر قبیلے کا سفاکانہ قتل عام جاری
مشرق وسطی -
لڑنے والی کرد عورتوں سے شادی کر لیں گے: داعش
آخری سانس تک داعش سے لڑوں گی: کرنل ناہید رشید
مشرق وسطی -
ایرانی جنرل قاسم سلیمانی داعش مخالف جنگ کے''ماسٹر مائنڈ''
عراق اور شام میں برسرپیکار جنگجو گروپ دولت اسلامیہ (داعش) نے گذشتہ ہفتے جرف السخر ...
ایڈیٹر کی پسند -
عراق: داعش کے ٹھکانوں پر کینیڈا کی بمباری
کینیڈا کی فوج کی طرف سے عراق میں داعش کے ٹھکانوں پر پہلی بار بمباری کی گئی ہے۔ ...
بين الاقوامى -
ہر ساتواں برطانوی نوجوان داعش کا پُرجوش حامی
برطانیہ میں حال ہی میں کیے گئے ایک سروے کے مطابق ہرساتواں نوجوان عراق اور شام میں ...
بين الاقوامى