غزہ کے لئے 100 ٹن امدادی سامان پر مشتمل 21 ویں کھیپ بذریعہ خصوصی پرواز روانہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر غزہ کے لئے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پور ٹ لاہور سے 100 ٹن امدادی سامان پر مشتمل مجموعی طور پر21ویں کھیپ بذریعہ خصوصی پرواز روانہ کر دی گئی ہے، امدادی سامان میں راشن بیگز، تیار کھانا اور ڈبہ بند فروٹ شامل ہیں۔

پیر کو این ڈی ایم سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر پاکستان کی جانب سے غزہ کے لیے مزید امدادی سامان روانہ کیا جا رہا ہے۔ غزہ کے لیے امدادی سامان کی فراہمی کے حالیہ سلسلے میں مزید 412 ٹن امدادی سامان پانچ پروازوں کے ذریعے روانہ کیا گیا ہے۔

این ڈی ایم اے
این ڈی ایم اے

علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پور ٹ لاہور سے 100 ٹن امدادی سامان پر مشتمل مجموعی طور پر21 ویں کھیپ بذریعہ خصوصی پرواز روانہ کی گئی ہے، 21ویں کھیپ میں 100 ٹن امدادی سامان بشمول راشن بیگز، تیار کھانا اور ڈبہ بند فروٹ شامل ہیں۔اب تک 21 امدادی کھیپوں کے ذریعے بھیجی گئی امداد کا مجموعی وزن2027 ٹن ہے۔

قبل ازیں 23 اگست کو 100 ٹن امدادی سامان پر مشتمل 19ویں کھیپ لاہور جبکہ چوتھی کھیپ 12 ٹن سامان کے ساتھ اسلام آباد سے روانہ کی گئی۔

این ڈی ایم اے
این ڈی ایم اے

سامان روانگی کی تقریب میں وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز و انسانی ترقی چوہدری سالک حسین نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔تقریب میں حکومتی نمائندے، این ڈی ایم اے کے اعلی افسران اور الخدمت پاکستان کے عہدیدار بھی موجود تھے۔

وفاقی وزیر نے سامان کی فوری روانگی یقینی بنانے پر این ڈی ایم اے اور دیگر فلاحی اداورں کی کوششوں کو سراہا اوران کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اس مشکل وقت میں فلسطین کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کی ضروریات کو پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کرے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں