آنتوں کی صحت کو سہارا دینے کے لیے فائبر سے بھرپور بہترین آٹھ پھل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 5 منٹ

غذائی فائبر اُن اہم غذائی اجزاء میں سے ہے، جن کے مجموعی صحت کے فوائد کو اکثر کم اہمیت دی جاتی ہے۔ فائبر بڑی مقدار میں نباتاتی غذاؤں میں پایا جاتا ہے اور یہ نظامِ ہاضمہ کو منظم رکھنے، خون میں شکر کی سطح کو قابو میں رکھنے، دل کی صحت کو سہارا دینے اور آنتوں میں مفید بیکٹیریا کے توازن کو برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے۔

اگرچہ سبزیاں، دالیں اور ثابت اناج فائبر کے معروف ذرائع ہیں، لیکن پھل روزمرہ فائبر کی مقدار بڑھانے کا ایک مزیدار اور آسان طریقہ فراہم کرتے ہیں۔ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق آٹھ ایسے پھل ہیں ،جو فائبر سے بھرپور ہوتے ہیں۔

پیشن فروٹ:

پیشن فروٹ ایک مزیدار استوائی پھل ہے ،جو حل پذیر اور غیر حل پذیر فائبر سے بھرپور ہوتا ہے۔ اس میں موجود فائبر ہاضمے میں مدد دیتا ہے، آنتوں میں مفید بیکٹیریا کی صحت کو سہارا دیتا ہے اور خون میں شوگر کی سطح کو متوازن رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ 100 گرام پیشن فروٹ کا استعمال کم محنت میں فائبر کی بڑی مقدار فراہم کرتا ہے، جس سے روزانہ فائبر کی مقدار بڑھانا آسان ہو جاتا ہے۔

امرود:

امرود میں ہر 100 گرام میں تقریباً 5 سے 6 گرام فائبر پایا جاتا ہے۔ یہ حل پذیر فائبر سے بھرپور ہوتا ہے ،جو خون میں شوگر کی سطح کم کرنے اور نظامِ ہاضمہ کی صحت بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے۔ اس کے بیج غیر حل پذیر فائبر بھی فراہم کرتے ہیں، جو آنتوں کی حرکت کو باقاعدہ رکھنے میں مددگار ہوتے ہیں۔

ناشپاتی:

ناشپاتی میں حل پذیر اور غیر حل پذیر دونوں اقسام کا فائبر موجود ہوتا ہے۔ طبی مطالعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ پیکٹین سے بھرپور پھل آنتوں کی باقاعدہ حرکت کو بہتر بناتے ہیں۔ ناشپاتی کا زیادہ تر فائبر اس کے چھلکے میں ہوتا ہے، اس لیے اسے چھلکے سمیت کھانے سے اس کے صحت بخش فوائد بڑھ جاتے ہیں۔ غذائیت سے بھرپور دیگر غذاؤں کے ساتھ اس کا استعمال متوازن اور فائبر سے بھرپور غذا بنانے میں مدد دیتا ہے۔

اسٹرابیری
اسٹرابیری

اسٹرابیری:

اسٹرابیری فائبر سے بھرپور بیریز میں شمار ہوتی ہے، جس کے 100 گرام میں تقریباً 6 سے 7 گرام فائبر ہوتا ہے۔ اس میں حل پذیر فائبر موجود ہوتا ہے جو کولیسٹرول کم کرنے اور خون میں شوگر کی سطح کو مستحکم رکھنے میں مدد دیتا ہے، جبکہ غیر حل پذیر فائبر آنتوں کی صحت مند حرکت کو فروغ دیتا ہے۔ اس کے علاوہ اسٹرابیری میں موجود پولی فینول مرکبات آنتوں کی صحت کو بہتر بناتے ہیں۔

سیب :
سیب فائبر کا ایک معروف ذریعہ ہے۔ درمیانے سائز کے ایک سیب میں (چھلکے سمیت) تقریباً 4 سے 5 گرام فائبر پایا جاتا ہے۔ سیب خاص طور پر حل پذیر فائبر، خصوصاً پیکٹین، سے بھرپور ہوتا ہے، جو نقصان دہ ایل ڈی ایل کولیسٹرول کم کرنے اور پیٹ بھرنے کے احساس کو بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے۔ سیب کو چھلکے سمیت کھانے سے فائبر کا زیادہ فائدہ حاصل ہوتا ہے۔

ایوکاڈو اور کیلا (ایسٹاک)
ایوکاڈو اور کیلا (ایسٹاک)

کیلا:

کیلے میں ہر 100 گرام میں تقریباً 2اعشاریہ6 سے 3 گرام فائبر ہوتا ہے۔ یہ خاص طور پر حل پذیر فائبر (پیکٹین) سے بھرپور ہوتا ہے ،جو آنتوں کی صحت کو سہارا دیتا ہے اور ہاضمے کے عمل کو سست کر کے خون میں شوگر کی سطح کو متوازن رکھتا ہے۔ قدرے کچے کیلے میں مزاحم نشاستہ زیادہ ہوتا ہے، جو آنتوں میں موجود مفید بیکٹیریا کے لیے غذا کا کام کرتا ہے۔

بلیک بیری:

بلیک بیری فائبر کا ایک بہترین ذریعہ ہے، جس کے 100 گرام میں تقریباً 5 سے 7 گرام فائبر پایا جاتا ہے۔ یہ حل پذیر اور غیر حل پذیر دونوں اقسام کا فائبر فراہم کرتی ہے اور اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس سوزش کم کرنے اور دل کی صحت بہتر بنانے میں مدد دیتے ہیں۔ اس کا فائبر آنتوں کی صحت برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

کیوی :

کیوی میں ہر 100 گرام میں تقریباً 3 سے 4 گرام فائبر ہوتا ہے۔ اس میں حل پذیر اور غیر حل پذیر دونوں اقسام کا فائبر موجود ہوتا ہے۔ مطالعے سے معلوم ہوا ہے کہ کیوی ہاضمے کو بہتر بناتا ہے، اپھارہ کم کرتا ہے اور آنتوں کی حرکت کو سہارا دیتا ہے۔ بعض لوگ فائبر کی مقدار بڑھانے کے لیے کیوی کو چھلکے سمیت بھی کھاتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں