بادلوں کی پوشیدہ حقیقت، زبان کی پہچان اور شہد کے عجیب راز… دلچسپ سائنسی معلومات
کچھ سائنسی حقائق ایسے ہیں، جو پڑھتے ہی ہمیں حیران کر دیتے ہیں، چاہے وہ آسمان کے بادل ہوں، زمین پر موجود مکھیوں کے خلیے یا انسان کے جسم کے دلچسپ راز، جیسے کہ زبان کے منفرد نشانات جو شاید آپ نے پہلے نہ سنے ہو ں۔
500ٹن
ناسا کے ذریعے جمع کی جانے والی بادلوں کی معلومات سائنسدانوں کو یہ سمجھنے میں مدد دیتی ہیں کہ بادل کیسے کام کرتے ہیں، موسمیات پر ان کا کیا اثر ہے اور زمین کے موسم و ماحول پر وہ کس حد تک اثر انداز ہوتے ہیں۔
دلچسپ حقیقت: ایک کومولس بادل (تودہ نما بادل) کا وزن 500 ٹن سے زیادہ ہو سکتا ہے، لیکن ہوائی جہاز اس کے اندر بغیر متاثر ہوئے پرواز کر سکتے ہیں۔بادل پانی یا برف پر مشتمل ہوتے ہیں اور ان کی کئی اقسام ہیں، جن کی بلندی سطح زمین سے لے کر 280000 فٹ تک ہو سکتی ہے۔ بادل زمین کو پانی فراہم کرتے ہیں، طوفانوں کی طاقت میں حصہ لیتے ہیں، زمین کو گرم یا ٹھنڈا کرتے ہیں اور بعض اوقات تحقیق یا مشکل کاموں میں رکاوٹ بھی بن جاتے ہیں۔
ناسا کی بادلوں پر تحقیق زمین کے سائنس کے بنیادی حصے میں شامل ہے۔ اس میں زمین، ہوا اور خلا سے حاصل شدہ ڈیٹا کے ذریعے بادلوں کی حرکت، خصوصیات اور زندگی کے چکر کا تجزیہ کیا جاتا ہے۔
زبان اور اس کے نشان
انسان کی زبان بھی حیرت انگیز راز چھپائے ہوئے ہے۔ زبان کی سطح چھوٹے ننھے ننھے ٹیلے یا حلیمات (Papillae)سے ڈھکی ہوتی ہے۔کچھ حلیمات(Papillae) جیسے فنجی شکل کی حلیمات، ذائقے محسوس کرنے کے لیے ضروری ہیں۔کچھ جیسے تھریڈ شکل کی حلیمات، کھانے پینے کے لمس اور حرکت کو قابو میں رکھنے میں مدد دیتی ہیں اور پیٹ بھرنے کے احساس کو متاثر کرتی ہیں۔
سائنسدانوں نے دریافت کیا ہے کہ زبان کی یہ حلیمات(Papillae) ہر انسان کے لیے منفرد بشان رکھتی ہیں، تقریباً جیسے انگلیوں کے نشانات۔
تحقیق میں 2000 سے زائد حلیمات(Papillae) کی تھری ڈی تصاویر لی گئیں اور ان کے شکل، خم اور جغرافیائی خصوصیات کا تجزیہ کیا گیا۔ نتیجہ یہ نکلا کہ ایک ہی حلیمہ کی بنیاد پر 15 افراد میں سے کسی ایک کی شناخت 48 فیصد درستگی کے ساتھ ممکن ہے۔
شہد اور مملکتِ مکھی
اب بات کرتے ہیں مکھیوں کی مملکت کی، جہاں مکھی کی عام محنتی مگھی زندگی بھر تقریباً 1/12 چائے کا چمچ شہد پیدا کرتی ہے، یہ شہد عام طور پر چند ہفتوں تک ہی موجود رہتا ہے۔450 گرام شہد حاصل کرنے کے لیے مکھیوں کو تقریباً دو ملین پھولوں کا رس جمع کرنا پڑتا ہے اور کل 88000 کلومیٹر کا سفر کرنا ہوتا ہے۔ یعنی ایک چائے کے چمچ شہد میں 12 مکھیوں کی زندگی بھر کی محنت شامل ہوتی ہے۔یہ حقائق ہمیں یہ بتاتے ہیں کہ زمین، انسان اور قدرتی مخلوقات کس قدر پیچیدہ اور حیرت انگیز ہیں۔