آٹھ سادہ عادتیں جو زندگی کو خوبصورت بنا دیتی ہیں.. حتیٰ کہ معمول کے دنوں میں بھی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 4 منٹ

کچھ چھوٹی اور سادہ عادتیں ایسی ہوتی ہیں جو سب سے زیادہ معمولی اور یکسانیت بھرے دنوں کو بھی خوشگوار بنا سکتی ہیں۔

ویب سائٹ Global English Editing کے مطابق یہ چھوٹی تبدیلیاں اگر مستقل اپنائی جائیں تو عام زندگی بھی غیر معمولی محسوس ہونے لگتی ہے۔ یہ عادتیں درج ذیل ہیں:

1- دن کا آغاز موبائل کے بغیر

اسمارٹ فون کے دور سے پہلے صبح کا آغاز نوٹیفکیشنز، ای میلز اور خبروں کی بھرمار سے نہیں ہوتا تھا۔

اس لیے بہتر ہے کہ رات کو فون کسی اور کمرے میں رکھ دیا جائے اور صبح کے پہلے 30 منٹ سکون سے گزارے جائیں۔

اس وقت میں ہلکی ورزش، اسٹریچنگ یا کھڑکی سے باہر دیکھنا شامل ہو سکتا ہے۔ یہ چھوٹی سی حد نیند اور دن کی مصروفیات کے درمیان ایک پرسکون وقفہ پیدا کر دیتی ہے۔

2- روزانہ تین خوبصورت چیزوں پر توجہ دینا

انسان روزمرہ زندگی میں کئی خوبصورت مناظر دیکھ سکتا ہے، جیسے دوپہر کی دھوپ کا باورچی خانے کی میز پر پڑنا، گاڑی کی کھڑکی پر جمی برف کا نقش یا کسی بچے کا اپنے جوتے باندھتے وقت پوری توجہ سے کام کرنا۔

ہر روز تین خوبصورت چیزوں کو محسوس کرنا دماغ کو مسائل کے بجائے خوبصورتی تلاش کرنے کی عادت دیتا ہے۔

3- روزانہ ایک خوشگوار معمول بنائیں

عام روٹین اکثر مجبوری محسوس ہوتی ہے، لیکن اگر کوئی خوشگوار روزانہ کا معمول بنایا جائے تو وہ دل کو سکون دیتا ہے۔ مثال کے طور پر سونے سے پہلے چائے پینا، کراس ورڈ حل کرنا، رات کے کھانے کے بعد گھر کے قریب تھوڑی چہل قدمی کرنا یا چند منٹ اسٹریچنگ کرنا۔ اصل چیز تسلسل اور اس سے لطف اٹھانا ہے۔

4- مہربانی کے دو منٹ کا اصول

اگر کوئی اچھا کام دو منٹ سے کم وقت میں ہو سکتا ہو تو اسے فوراً کر لینا چاہیے۔ جیسے کسی دوست کو پیغام بھیجنا جس کے بارے میں آپ سوچ رہے ہوں، کسی دکاندار کی تعریف کرنا، پسندیدہ ریسٹورنٹ کے بارے میں مثبت رائے لکھنا یا پڑوسی کے پودوں کو پانی دینا۔

اس طرح انسان دوسروں کی خوشی کا سبب بننے کے مواقع تلاش کرنے لگتا ہے۔

5- گفتگو کا اختتام شکرئیے کے ساتھ کریں

کسی کال یا گفتگو کے اختتام پر ایسی بات ضرور کہیں جس سے دوسرے کی قدر دانی ظاہر ہو۔
یہ عادت خاص طور پر خاندان اور قریبی لوگوں کے ساتھ تعلقات کو بہتر بناتی ہے۔ اس میں صرف چند سیکنڈ لگتے ہیں لیکن دونوں طرف اچھا احساس پیدا ہوتا ہے۔

6- روزمرہ زندگی کی تصاویر لینا

روزمرہ زندگی میں بے شمار خوبصورت لمحات ہوتے ہیں جو عام نظر آتے ہیں، مگر غور کرنے پر وہ خاص محسوس ہوتے ہیں۔
سادہ مناظر کی تصاویر لینا انسان کو ان چھوٹے مگر خوبصورت لمحوں کی قدر کرنا سکھاتا ہے۔

7- ہفتے میں ایک بار چہل قدمی

ہفتے میں کم از کم ایک بار بغیر کسی خاص مقصد کے چہل قدمی کریں اور قدموں کی گنتی یا منزل کی فکر نہ کریں۔

اس طرح انسان اردگرد کی نئی چیزیں دیکھتا ہے، جیسے گلیوں کے مناظر یا موسم کے ساتھ درختوں کے بدلتے رنگ۔ یہ ایک طرح کا متحرک مراقبہ ہے جس میں خاموش بیٹھنا ضروری نہیں ہوتا۔

8- سونے سے پہلے کچھ خوبصورت پڑھنا

دن کے اختتام پر کوئی ایسی چیز پڑھیں جو دل کو خوشی دے، مثلاً کوئی نظم، کتاب کے چند صفحات یا کوئی بامعنی اقتباس۔ اس عادت سے دن کی پریشانیوں سے ذہن آہستہ آہستہ نکل کر سکون کے ساتھ نیند کی طرف جاتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں