مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی آوازیں پہچاننا اب مزید مشکل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ زیادہ تر افراد انسانی آواز اور AI سے تیار کردہ نقلی آواز میں فرق کرنے سے عاجز ہیں۔ چینی محققین کے مطابق محدود تربیت کے بعد بھی لوگوں کی یہ صلاحیت محض معمولی حد تک بہتر ہوتی ہے، جس سے واضح ہوتا ہے کہ مصنوعی ذہانت کی تیار کردہ آوازیں اب انسانی کان کے لیے بھی پہچاننا مشکل ہو گئی ہیں۔

تحقیق میں تیانجن یونیورسٹی اور ہانگ کانگ یونیورسٹی کے محققین نے 30 افراد کو دماغی اسکیننگ آلات سے جوڑا اور انہیں مختلف صوتی ریکارڈنگ سنائی، جن میں بعض ریکارڈنگز AI سے تیار کی گئی تھیں اور بعض انسانی آوازیں تھیں۔

نتائج کے مطابق زیادہ تر شرکاء فرق کرنے میں ناکام رہے اور ٹیم نے اس گروپ کو کمزور تمیز رکھنے والا قرار دیا۔

بعد ازاں محققین نے تربیت کے ذریعے شرکاء کی صلاحیت بہتر بنانے کی کوشش کی، لیکن بہت زیادہ فرق نہیں آیا۔ تاہم تربیت نے دماغی سطح پر ردعمل کو واضح کیا، یعنی دماغ انسانی آواز اور AI آواز کے درمیان معمولی فرق کو زیادہ بہتر محسوس کرنے لگا۔

ٹیم کے قائد شیانگ بین ٹینگ نے بتایا کہ دماغ کا سننے کا نظام اب باریک آواز کے فرق کو پہچاننا شروع کر رہا ہے، حالانکہ لوگ اسے واضح طور پر فیصلہ میں تبدیل نہیں کر سکتے۔

یہ تحقیق اس وقت سامنے آئی جب لندن کی کوئین ماری یونیورسٹی نے گزشتہ سال ایک تحقیق میں انتباہ دیا تھا کہ ڈیپ فیک ٹیکنالوجی سے تیار شدہ آوازیں اب انسانی آواز سے ناقابلِ تمیز ہو گئی ہیں۔

دوسری جانب AI سے تیار کی گئی تصاویر میں لوگ تھوڑا بہتر کارکردگی دکھاتے ہیں، لیکن اکثر اپنی صلاحیت پر زیادہ اعتماد کرتے ہیں، جیسا کہ نیو ساوتھ ویلز یونیورسٹی اور آسٹریلیا کی نیشنل یونیورسٹی کی حالیہ تحقیق میں سامنے آیا۔

گزشتہ سال سٹی بینک نے بھی خبردار کیا تھا کہ یہ مشکل سے شناخت ہونے والی AI آوازیں اور تصاویر ملازمت، مالیاتی لین دین اور اعلیٰ عہدے داروں کی شناخت میں دھوکہ دہی کے لیے استعمال ہو رہی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں