عام جھریوں سے نجات کے لیے انجیکشن کے بغیر چھ آسان طریقے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 4 منٹ

قدرتی طریقے استعمال کر کے چھ اقسام کی جھریوں کو مؤثر طریقے سے کم کیا جا سکتا ہے، وہ بھی بوٹوکس یا انجیکشن کے بغیر۔ بس چند آسان اور عملی اقدامات اختیار کرنے سے جلد کو زیادہ نوجوان، روشن اور صحت مند بنانے میں مدد ملتی ہے اور یہ نتائج قدرتی اور دیرپا ہوتے ہیں۔

اب جلد کی دیکھ بھال صرف فوری یا مہنگے کاسمیٹک طریقوں تک محدود نہیں رہی، بلکہ اب یہ ایک زیادہ شعوری اور سمجھداری پر مبنی رجحان اختیار کر چکی ہے، جو جلد کی قدرتی تجدید کی صلاحیت کو فروغ دیتا ہے۔

جھریوں کو کم کرنے کے لیے ایسے سمارٹ اور قدرتی طریقے اختیار کیے جا سکتے ہیں ،جو ان کے بنیادی اسباب جیسے خشک جلد، کولیجن کی کمی اور ماحول کے منفی اثرات پر کام کرتے ہیں۔نیچے چھ عام جھریوں کی اقسام اور انہیں مؤثر طریقے سے کم کرنے کے قدرتی طریقے دیے جا رہے ہیں۔

1- تاثراتی جھریاں

یہ جھریاں عموماً تیس کی دہائی میں نمودار ہونا شروع ہوتی ہیں اور زیادہ تر آنکھوں اور منہ کے گرد نظر آتی ہیں، جو بار بار ہنسنے یا بھنویں چڑھانے جیسے تاثرات کے نتیجے میں بنتی ہیں۔ انہیں کم کرنے کے لیے چہرے کی یوگا ورزشیں مفید ہیں جو پٹھوں کو آرام دینے کے ساتھ مضبوط بھی کرتی ہیں۔

اس کے علاوہ پیپٹائیڈز سے بھرپور سیریم استعمال کرنے سے جلد کی لچک بڑھتی ہے اور لکیروں کی گہرائی کم ہوتی ہے۔

2- خشک جلد کی جھریاں

خشک جلد چھوٹی چھوٹی لائنز کے جلد ظاہر ہونے کی سب سے بڑی وجہ ہے، خاص طور پر ان لوگوں میں جن کی جلد قدرتی طور پر خشک ہو یا سخت موسم ہو۔

اس کا قدرتی حل گہرا موئسچرائزنگ ہے، جیسے نباتاتی ہیالورونک ایسڈ اور بادام یا جوجوبا کے تیل کا استعمال۔ پانی کا باقاعدہ استعمال بھی جلد کی ظاہری حالت بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

3- سورج سے ہونے والی جھریاں

سورج کی شعاعوں کے طویل اثرات کی وجہ سے جلد جلدی بوڑھی دکھائی دیتی ہے، جسے فوٹوجینیٹک ایجنگ کہتے ہیں۔ اس سے بچاؤ کے لیے روزانہ سن بلاک لگانا ضروری ہے اور اینٹی آکسیڈینٹس کا استعمال شامل کرنا مفید ہے، جیسے وٹامن C سے بھرپور پھل اور سبز چائے۔ یہ اجزاء جلد کے خلیات کی مرمت میں مدد دیتے ہیں اور سورج کی وجہ سے ہونے والے نقصان کو کم کرتے ہیں۔

4- نیند سے ہونے والی جھریاں

یہ سن کر شاید حیرت ہو کہ نیند کے دوران غلط پوزیشن لینا وقتی لکیروں کا سبب بن سکتی ہے جو وقت کے ساتھ مستقل جھریوں میں بدل جاتی ہیں۔ اس کے لیے سلک یا سیٹن کے تکیے کا استعمال کریں تاکہ رگڑ کم ہو، اور ممکن ہو تو پیٹھ کے بل سونے کی کوشش کریں۔ ساتھ ہی نائٹ کریمز استعمال کریں جو جلد کی تجدید میں مدد دیتے ہیں۔

5- گہری جھریاں

عمر بڑھنے کے ساتھ کولیجن کی پیداوار کم ہو جاتی ہے، جس سے جھریاں گہری اور واضح ہو جاتی ہیں۔ قدرتی طور پر اس کا تدارک کرنے کے لیے وٹامن C اور پروٹین سے بھرپور غذا جیسے سٹرابیری، سنترا اور میوے کھائیں۔ ہوم فیشل ٹولز جیسے جیڈ یا کوارٹز رولرز سے مساج کرنے سے خون کی روانی بہتر ہوتی ہے اور کولیجن کی پیداوار میں مدد ملتی ہے۔

6- تناؤ کی جھریاں

مسلسل تناؤ صحت پر اثر ڈالنے کے ساتھ ساتھ جلد پر بھی اس کے نشان چھوڑ دیتا ہے۔ ریلیکسیشن تکنیکیں جیسے مراقبہ اور گہری سانسیں لینے کی مشقیں جلد کی حالت بہتر بنانے میں مددگار ہیں۔ علاوہ ازیں روزانہ 7 سے 8 گھنٹے کی نیند جلد کو تجدید کا حقیقی موقع فراہم کرتی ہے۔

7- عملی اقدامات برائے مؤثر نتائج

بہترین نتائج کے لیے ایک مکمل روزانہ روٹین اپنانا ضروری ہے، جس میں ہلکے طریقے سے صفائی، موئسچرائزنگ، سورج سے تحفظ اور صحت مند غذا شامل ہو۔

مستقل مزاجی سب سے اہم عنصر ہے، کیونکہ قدرتی طریقے وقت کے ساتھ اثر دکھاتے ہیں۔ یہ نہ صرف جھریوں سے لڑنے میں مدد دیتے ہیں بلکہ جلد کو بہترین حالت میں رکھنے اور چہرے کو قدرتی چمک اور تازگی دینے کا بھی ذریعہ ہیں اور یہ سب کچھ بغیر کسی جارحانہ یا مہنگے طریقے کے ممکن ہوتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں